بلاک ایکسپلوررز - Blocktrades

in blocktrades-translation •  5 years ago 

یہ مضمون ایک ترجمہ ہے جو کہ @blocktrades کی طرف سے اور اس کے لیے اختیار کیا گیا ہے۔
آپ یہاں کلک کرکے اصل مضمون تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں: https://blocktrades.us/support/home/help/block-explorers

بلاک ایکسپلوررز

بلاک ایکسپلورر ایک ٹول ہوتا ہے، جو عام طور پر بلاک چین برادری کے کسی فرد کی طرف سے تیار کیا ہوا ہوتا ہے، جو کہ آپ کو بلاک چین میں کسی خاص ٹرانزیکشن ریکارڈ یا اکاؤنٹس کو تلاش کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ بلاک ایکسپلورر کو انفرادی ٹرانزیکشن ہیشز کا پتہ لگانے یا یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا ایک ٹرانزیکشن کی بلاک چین کی طرف سے تصدیق ہو گئی ہے۔ ہماری سروس کے تناظر میں، ایک بلاک ایکسپلورر آپکو آپکی تجارت کی حالت کے بارے میں معلومات کے اہم ٹکڑے فراہم کرے گا۔

ااگر آپ پریشانی میں ہیں تو شروعات کرنے کے لیے یہ ایک اچھی جگہ ہے۔ عام طور پر، آپ اپنی مخصوص ٹرانزیکشن کو تلاش کرنے کے لیے اپنے یا ہمارے والٹ ایڈریس یا اکاؤنٹ نام کو ایکسپلورر میں تلاش کر سکتے ہیں، یا اگر آپ نے اپنا ای میل ہمارے ساتھ رجسٹر کیا ہوا ہے تو آپ آسانی سے اپنی تجارت کےریکارڈ کے بائیں طرف میگنیفائنگ گلاس پہ کلک کر کے ٹرانزیکشن لنک پہ جا سکتے ہیں۔

بہت سے بلاک ایکسپلورر کے URLs ہوتے ہیں جن کو اس طریقے سے تشکیل دیا جا سکتا ہے کہ سیدھے ٹرانزیکشن یا والٹ جس کی آپکو تلاش ہے تک سرچ بار کو استعمال کرتے ہوئے وقفے وقفے سے قدم بڑھائے بغیر پہنچا جا سکتا ہیں۔ ہمارے پسندیدہ انتخاب میں سے کچھ یہ ہیں، بشمول اگر آپ کسی خاص اکاؤنٹ یا ٹرانزیکشن کے متعلق معلومات تلاش کر رہیں ہیں تو URL کیسے بنا سکتے ہیں:

نوٹ: جو حصہ بڑے الفاظ(ALL_CAPS) میں لکھا ہوا ہے اسکو اپنی متعلقہ معلومات کے ساتھ تبدیل کیا جانا چاہئے۔ اگر آپ ہمارے BTS والٹ کو دیکھنا چاہتے ہیں، مثلاً، آپ اسکو یہاں تلاش کریں گے http://cryptofresh.com/u/blocktrades، اور ہمارا سٹیم والٹ یہاں ملے گا http://steemd.com/blocktrades

BitShares (BTS) بٹ شئیرز

Bitcoin (BTC) بٹ کوئن

Bitcoin Cash (BCH) بٹ کوئن کیش

Dash ڈیش

Dogecoin (DOGE) ڈوج کوئن

Ethereum (ETH) ایتھریم

Litecoin (LTC) لائٹ کوئن

Monero (XMR) مونیرو

Steem (Steem and SBD) سٹیم

اور جب کہ یہ تکنیکی طور پر "بلاک ایکسپلورر" نہیں ہے، سٹمیم اٹ یہ جانچنے کے لئے ابھی بھی ایک بہت بڑا وسیلہ ہے کہ آیا حالیہ ٹرانزیکشن والٹ میں جمع کر دی گئی ہے:
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Hello, as a member of @steemdunk you have received a free courtesy boost! Steemdunk is an automated curation platform that is easy to use and built for the community. Join us at https://steemdunk.xyz

Upvote this comment to support the bot and increase your future rewards!