Blogging in Urdu

in blogging •  7 years ago 

 

ایک سوال جو ہمیشہ لوگ پوچھتے ہیں خاص طور پر نئے لوگ بلاگنگ کیسے شروع کریں؟

?How to Start Blogging


اگر آپ یہ جانتے ہیں کہ بلاگنگ کیا ہے تو پھر کیسے شروع کریں کا جواب بہت آسان ہے مگر اگر آپ یہ نہیں جانتے کہ بلاگنگ ہے ہی کیا تو پھر پہلے یہ جانتے ہیں کہ بلاگنگ کیا ہے؟

آغاز ہی میں ، میں یہ بتا دوں کہ میں آپ کو کتابی یا عام تعریفیں نہیں بتانے والا۔ بلاگنگ کسی بھی چیز کے بارے میں لکھنے کو کہتے ہیں۔ جیسا کہ میری یہ 

تحریر جو آپ پڑھ رہے ہیں ایک بلاگ آرٹیکل ہے اور میری یہ سائیٹ ایک بلاگ ہے جس میں میں اپنی مرضی، اپنی پسند ، یا پھر اپنے کمیشن کے لیے کسی بھی پراڈکٹ کے بارے میں لکھتا ہوں۔ تو اگر میں یہ کہوں کہ انٹرنیٹ پر جب آپ کسی سوشل میڈیا سائیٹ سے ہٹ کر کوئی ایک آرٹیکل لکھتے ہیں تو اس کو بلاغ کہنا سراسر غلط نا ہوگا۔
بلاگ کی پروفیسشنل تعریف یہ ہے : ایک بلاگ انڑنیٹ پر شائیع ایک بحث یا معلوماتی ویب سائیٹ ہوتی ہے جس کے اندراجات غیر رسمی ہوتے ہیں جیسے کہ ایک ڈائیری ہو۔ یا پھر ایک ایسی ویب سائیٹ جس کہ باقائدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے اور جس کو چلانے والا ایک فرد یا ایک چھوٹی کمپنی ہو۔
خواہ یہ دوسری تعریف گوگل کی ہے مگر آج کل یہ ضروری نہیں کہ بلاگ کو چلانے وال ایک فرد یا چھوٹی کمپنی ہو البتہ عام طور پر بلاگ کو نفرادی طور پر چلایا جاتا ہے۔
تو یہ تو ہو گئی تعریف مگر پھر بھی بلاگ ہوا کیا؟ تو جناب آپ نے انٹرنیٹ پر اپنے ڈومین پر یا پھر کسی فری سائیٹ پر جیسے کہ یہ ہے پر کچھ لکھ ڈالا کچھ بھی جیسے آپ کا دن کیسے گزرا، یا جس ریسٹورنٹ سے آپ نے کھانا کھایا وہ آپ کو کیسا لگا یا آپ کے پاس جو فون ہے اس کے بارے میں لکھ ڈالا یا اپنے پسندیدہ شیمپو کے بارے میں لکھ ڈالا تو یہ بلاگنگ ہوگئی۔۔ ۔ ہے نا آساں؟
بلاگنگ کا مقصد ذیادہ طر پیسہ کمانا ہوتا ہے جس میں تھوڑا سا مختلف انداز میں لکھنا ہوتا ہے، عام طور ہر پیسے کے لیے بلاگ دو طرز کے ہوتے ہیں:ایک وہ بلاگ جس پر آپ صرف اور صرف اشتہار لگاتے ہیں جیسے کہ ایڈ سنس کے اشتہارات
دوم وہ بلاگ جس میں آپ ایفیلیٹ مارکیٹینگ یعنی کمیشن پر چیزیں بیچتے ہیں
یا پھر دونوں اقسام کو ملا کر بھی بلاگنگ کی جا سکتی ہے،

پہلے قسم کی بالگنگ میں آپ کوئی بھی موضوع اٹھاتے ہو اور اس پر اپنی آراء لکھ ڈالتے ہو۔ جیسے کہ کسی فلم کے بارے میں اپنی رائے بتا دی یا کسی ایکٹر کے بارے میں کوئی خبر شائیع کر دی۔ آپ نے اپنا مضمون لکھا اور اپنی سائیٹ یعنی بلاگ پر شائیع کر دیا اس پر ایڈ سنس کا کوڈ لگایا اور بیٹھ گئیے کہ جتنے ذیادہ لوگ اس کو دیکھیں آپ ڈالر کمائیں۔
دوسری قسم میں آپ نے ریسرچ اور ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے ایسی مصنوعات کو کھوج نکالا جس کے بارے میں لوگوں کو معلومات تو درکار ہیں مگر انٹرنیٹ پر یا تو معلومات کم ہیں اور یا ادنیٰ درجہ کی ہیں۔ آپ نے اچھی اور جامع معلومات اپنے بلاگ میں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو وہ مصنوعات بھی تجویز کردی۔ اب اگر آپ کے بلاگ وزیٹر نے ان مصنوعات پر کلک کر کے ان کو خرید لیا تو ان کی ضرورت پوری ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کو کمیشن بھی مل جائیگا

ایک بلاگ آپ فری پلیٹ فارم جیسے بلاگر یا ورڈپریس پر بنا سکتے ہیں اور یا پھر اپنی ڈومین اور ہوسٹنگ خرید کر بھی بنا سکتے ہیں


بلاگنگ شروع کرنے کے لئے آپ بلاگر یا ورڈ پریس پر فری اکاؤنٹ بنائیں اپنے لیے بلاگ کا ایڈرس پسند کریں اس کو شائیع کریں اور آپ کی بلاگنگ شروع اور یا پھر کسی بھی ہوسٹنگ نیم چیپ یا پھر گو ڈیڈی پر جا کر اپنے لیے ڈومین اور ہوسٹنگ خرید لیں اور اس پر آرٹیکل شائیع کر کے بلاگنگ کا آغاز کریں 

More Details can be found Here

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Congratulations @mrpossibilities! You have completed some achievement on Steemit and have been rewarded with new badge(s) :

You published your First Post

Click on any badge to view your own Board of Honor on SteemitBoard.
For more information about SteemitBoard, click here

If you no longer want to receive notifications, reply to this comment with the word STOP

By upvoting this notification, you can help all Steemit users. Learn how here!