سی_ایس_ایس کیا ہے ؟

in css •  6 years ago 

C S S ایک Competative exam ہے۔جس کے ذریعے حکومت پاکستان FPSC کے ادارے کے زیر نگرانی گریڈ 17 میں آفیسر بھرتی کرتی ہے۔ یہ ایگزام سال میں ایک دفعہ منعقد کیا جاتا ہے اور نہایت ہی قابل اور مستقل مزاج امیدواروں کی سلیکشن کی جاتی ہے اور انہیں بیورو کریسی میں شامل کیا جاتا ہے۔ بیورو کریسی حکومتی مشینری چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔FPSC ہر سال اس ایگزام کا اعلان بذریعہ اخبار کرتی ہے۔اور اور تقریباً #اکتوبر کے مہینے میں اس کے فارم بھرے جاتے ہیں۔ فارم بھرنے کے تقریباً تین ماہ بعد اس کی سلپ امیدوار کو بھیجی جاتی ہے۔اور یہ ایگزام تقریباً #فروری کے مہینے میں منعقد کیا جاتا ہے۔
👈 اس میں 4 قسم کے ٹیسٹ ہوتے ہیں۔
1۔ تحریری امتحان written test
2۔ نفسیاتی امتحان psychological test
3۔ طبعی امتحان medical test
4۔ زبانی امتحان vivavoce/interview
👈 ان سارے مراحل سے گذرنے والے کامیاب امیدواروں کو کوئی ایک گروپ (مارکس کے حساب سے) دیا جاتا ہے۔
گروپس ۔۔

  1. Districtt Management Group
  2. Police Services of Pakistan
  3. Custom and Excise
  4. Postal group
  5. Income tax group
  6. Information group
  7. Foriegn Services of Pakistan
  8. Commerce and Trade
  9. Millitary lands and Contonments
  10. Office Management group
  11. Pakistan Audit and Accounts
  12. Railways (commercial & transportation)group.
    👈#اہلیت ۔21-30 سال
    (کچھ صورتوں میں رعایت ہے) سرکاری ملازم ، معذور امیدوار ، (تسلیم شدہ قبیلے قبائلی علاقہ جات ، بلوچ قبائل ، ڈی آئی خان اور پشاور ڈویژن، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور ڈسٹرکٹ وغیرہ)
    ٢۔ پاکستانی اور آزاد جموں و کشمیر کے شہریت والے افراد اہل ہیں۔
    ٣۔ تعلیم کے اعتبار سے کم از کم گریجوایٹ سیکنڈ کلاس یا C grade یا اس کے مساوی۔
    👈#ایگزام کے سبجیکٹس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
  13. Compulsary sujects
  14. Optional subjects
    Compulsary : English _ essay & precie.3. Pakistan affairs. 4. General knowladge. 5. Current affairs. 6. Everyday Science.
    👈#آپشنل بھی 6 ہوتے ہیں ۔ سارے پیپرز 100 مارکس کے ہوتے ہیں۔ یعنی ٹوٹل مارکس 1200 ہوتے ہیں۔ اور ہر امیدوار کےلئے %50 مارکس حاصل کرنا ضروری ہیں۔
    کمپلسری سبجیکٹس میں پاسنگ مارکس 44 ہیں اور آپشنل میں 33 پاکسنگ مارکس ہیں۔
    👈#کمپلسری میں جنرل نالج ، کرنٹ افئیرز، اور ایوری ڈے سائنس میں اگر کسی سبجیکٹ میں مارکس 40 سے کم ہوں لیکن دوسرے سبجیکٹس میں زیادہ ہوں اور ایگریگیٹ 120ہو۔ یا اس سے زیادہ ہوں تو بھی پاس ہوگا۔
    👈آپشنل سبجیکٹس ہی آپ کے ہائی اسکورنگ سبجیکٹس ہوتے ہیں۔ ان کی سلیکشن میں ذھانت سے کام لیا جائے۔اور ایسے سبجیکٹس چوز کریں جو آپ کی طبیعت سے ملتے ہوں ،آپ کو ان میں دلچسپی ہو،آپ کا ان میں نالج اچھا ہو۔
    👈انگریزی کے سبجیکٹس میں ویسے بھی عموماً (آپ سب کا تجربہ یا مشاہدہ ہوگا کہ مڈل سے لےکرگریجوایشن تک ٹیچرز مارکس دینے میں کنجوس ہوتے ہیں)مارکس کم ملتے ہیں۔انگریزی کے سبجیکٹ ویسے بھی ٹیکنیکل ہوتے ہیں۔ان کے essay_ precie لکھنے کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور مارکس بھی اس کے حساب سے دیتے ہیں مثلاً ہیڈنگ لگانا، کنکلیوژن وغیرہ۔
    👈#پڑھائی وقفہ وقفہ سے کریں کتابوں کا کیڑا نہ بنیں۔ نوٹس بنائیں اور صبح سویرے اور رات کے وقت سونے سے پہلے اسٹڈی کریں۔نوٹس کو بار بار پڑھیں۔جب بور ہونے لگیں تو اسٹڈی چھوڑ دیں۔
    👈ٹاک شوز دیکھیں اور سنیں۔ بحث مباحثہ میں حصہ لیں۔ اور اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔حالات سے باخبر رہیں۔
    👈اسکالر بننے سے گریز کریں۔اپنے آپ کو کبھی مایوس نہ کرنے دیں ۔
    👈پیپرز میں MCQs وغیرہ میں جو سوال آسان لگے اس کا جواب سب سے پہلے لکھنا چاہیے۔اس طرح آپ کا ٹائم بھی بچے گا۔
    👈یہ یاد رکھیں آپشنل سبجیکٹس آپ کو ہائی مارکس دلا سکتے ہیں۔
    👈#انٹرویو میں اعتماد کے ساتھ جواب دیں اور جو پوچھا جائے صرف اس کا جواب دیں۔جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو تو تکا نہ لگائیں بلکہ معذرت کرلیں۔اور سوبر قسم کا ڈریس پہننا چاہیے۔
    Reg fee is Rs.2200/-
    Registration (In 3rd week of Oct)
    👈 نماز پنجگانہ ادا کریں، اللہ پر توکل اور اللہ سے بہتری کی امید رکھیں۔ کبھی بھی تکبر نہ کریں۔۔
    (دعاؤں میں یاد رکھیں۔جزاک اللہ)
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Hi! I am a robot. I just upvoted you! I found similar content that readers might be interested in:
https://www.nhl.com/player/josh-jooris-8477591