دوستو السلام علیکم میں خیریت سے ہوں میری دعا ہے کہ اللہ پاک اپ سب دوستوں اور بھائیوں کو بھی خیر اور خیریت سے رکھے سویرے اٹھ کر میں نے وضو کیا اور نماز فجر ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا نماز پڑھ کر واپس ایا تو ناشتہ تیار تھا میں نے ناشتہ کیا اور پھر میں زمین پر چاولوں کی پنیری دیکھنے کے لیے چلا گیا الحمدللہ میری چاولوں کی پنیری اپ تیار ہونے والی ہے میں نے ایک دوست کو کال کی اور پنیری لگانے والے مزدوروں کا پتہ کرنے کے لیے اس کو کہا پھر گھر واپس ا کر نہاد ہو کر میں کبوتروں کی چھت پر چلا گیا میں نے جا کر کبوتروں کو دانہ پانی ڈالا اور چھت کی صفائی کی پھر گھر واپس ا کر روٹی کھائی اور ارام کرنے کے لیے اپنے کمرے میں چلا گیا ایک بجے میں نے جمعہ کی نماز کی تیاری کی اور پھر جا کر مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی جمعہ کی نماز ادا کر کے جب گھر واپس ایا تو گھر والوں نے عید پر گائے کہ پائے جوڑنے کے لیے کہا فرج میں سے نکال کر میں نے پایوں کو پہلے گرم پانی میں رکھا اور پھر پایوں کو ٹوکے کی مدد سے کاٹا جوڑ کر دیے جس سے میرے کپڑے بھی خراب ہو گئے اور پھر نئے واش روم میں جا کر نہا دھو کر نئے کپڑے پہنیں عصر کی نماز میں نے مسجد میں جا کر ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں نے دوبارہ دوست کو کال کی تو اس نے کہا کہ اگلے ہفتے چاولوں کی پنیری لگانے والے مزدور ائیں گے پھر میں ٹریکٹر والے کے پاس گیا جس کو میں نے زمین پر ہل لگانے کے لیے کہا جس نے کل انے کا وعدہ کیا پھر موسم خراب ہونے لگا اور ہر طرف بادل چھا گئے پہلے اندھی ائی اور پھر بارش شروع ہو گئی
ماشاءاللہ مون سون کی بارش بہت ہی اچھی ہوئی
اور موسم بھی خوشگوار ہو گیا میں پھر کبوتروں کی چھت پر گیا اور جاگ کرکبوتروں کی دیکھ بھال کی اور مغرب کی نماز کبوتروں کی چھت پر ہی ادا کی اور پھر گھر واپس ایا روٹی کھا کر اج کی ڈائری لکھنے لگا امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوستوں کو میری اج کی ڈائری پسند ائے گی