میری طرف سے سب بھائیوں کو السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ میرے سب دوست اور بھائی خیریت سے ہوں گے میں بھی خیریت سے ہوں سویرے جب میری انکھ کھلی تو اس وقت صبح کے چار بج رہے تھے میں بستر پر ہی لیٹا رہا پھر اٹھ کر وضو کیا اور دو رکعت نماز سنت ادا کر کے باجماعت نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا جماعت کے بعد امام صاحب نے ہماری مسجد میں نئے انے والے قاری صاحب سے تعارف کروایا پھر میں گھر واپس ایا تو ناشتہ تیار تھا ناشتہ کرنے لگا اس کے بعد میں نے جب چاولوں کی پنیری پر پانی ڈالا تو بوری کھول کے اندر سے دیکھا تو بیج کافی مقدار میں اگا ہوا تھا پھر میں زمین پر چلا گیا جہاں پر میں نے چاولوں کی پنیری لگانے کے لیے زمین کو ٹھیک کیا اور پھر گھر واپس ا کر میں نے نہا دھو کر کپڑے تبدیل کیے پھر میں کبوتروں کی چھت پر چلا گیا جہاں پر میں نے کبوتروں کی دیکھ بھال اور ان کو دانہ پانی ڈالا 12 بجے میں گھر واپس ایا اور روٹی کھا کر اپنے کمرے میں جا کر ارام کرنے لگا
پھر چار بجے میں نے بیچ پر دوبارہ پانی ڈالا اور پھر ٹیوب ویل والے کو کال کی اور چاولوں کی پنیری والا بیج لے کر زمین پر چلا گیا پہلے میں نے بیچ کو ایک کپڑے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کیا جب ٹیوب ویل والا ایا تو میں نے پہلے بنائی ہوئی جگہ پر اچھی طرح پانی لگایا پھر اوپر سے بیج ڈالنے لگا پھر گھر واپس ا کر نہاد ہو کر میں نے کپڑے تبدیل کیے اور نماز عصر ادا کر کے کبوتروں کی چھت پر چلا گیا جہاں پر بیٹھ کر میں نے اج کی ڈیری لکھی اور پوسٹ کر دی