گندم کٹائی شروع ہو گئی

in hive-104522 •  9 months ago 

دوستو السلام علیکم امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست خیریت سے ہوں گے میں بھی خیریت سے ہوں اج سویرے اٹھ کر میں نے وضو کیا اور نماز جا کر مسجد میں ادا کی پھر گھر واپس ا کر ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد گندم کٹائی والوں کو کال کی تو انہوں نے بتایا کہ اج ہم اپ کی گندم کی کٹائی شروع کر رہے ہیں پھر میں بھی زمین پر چلا گیا جہاں پر جا کر دیکھا تو گندم کٹائی والے ائے ہوئے تھے اور الحمدللہ میری گندم کی کٹائی کر رہے تھے کافی مشکل اور ایک دو جگہ دھوکہ کھانے کے بعد اج میری کٹائی کی ابتدا ہو گئی تھی جب گندم کی کٹائی شروع ہو جائے تو زمیندار کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہوتی یہ میں نے اج محسوس کیا دوسرا موسمی مشکلات کے بعد اور بھی زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے پھر میں چھت پر ایا جہاں پر میں نے کبوتروں کو اڑایا اور ان کو دانا پانی ڈالا اور پھر میں نے کبوتروں کے لیے ایک بڑے برتن میں باجرے کو دھویا اور پھر خشک کرنے کے لیے زمین پر پھیلا دیا چھت پر ہی بیٹھ کر میں نے ہوٹل والے کو چائے کہیں اور چائے پینے لگا پھر میرے کچھ دوست اگئے جو کہ کبوتروں کے بہت ہی زیادہ شوقین تھے انہوں نے میرے کبوتروں کو دیکھا پھر میں نے ان کے لیے سموسے اور چائے بھی منگوائی جب وہ چلے گئے
IMG20240507063935.jpg

IMG20240507063928.jpg

IMG20240507063926.jpg

IMG20240507063725.jpg

IMG20240430093831.jpg

IMG20240430093824.jpg

IMG20240430093808.jpg
تو میں چھت پر اکیلا ہی بیٹھا رہا اور پھر میں ایک بجے گھر واپس ایا سموسے کھانے کی وجہ سے مجھے بھوک نہیں تھی تو میں جا کر کمرے میں لیٹ گیا پھر میں پانچ بجے کبوتروں کی چھت پر گیا تو میرے کافی سارے کبوتر ائے ہوئے تھے میں نے ان کو دانہ پانی ڈالا اور پھر مغرب تک چھت پر ہی بیٹھا رہا اور چھت پر ہی بیٹھ کر اج کی ڈائری لکھی

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

میرے سموسے اور چائے کب ملیں گے؟

اللہ پاک اپ کی فصل کو موسمی افات سے بچائے