دوستو السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اپ کی دعا اور اللہ پاک کی کرم نوازی سے میں بھی ٹھیک ٹھاک ہوں اج سویرے جب میں اٹھا تو اس وقت نماز فجر کا وقت گزر رہا تھا میں نے جلدی جلدی اٹھ کر وضو کیا اور نماز فجر گھر پر ادا کیا اور پھر ناشتہ کرنے کے بعد میں زمین پر گیا دوستو جیسا کہ اپ سب کو معلوم ہے کہ اب مون سون کا موسم شروع ہونے والا ہے پہلے جا کر میں نے پہلے سے لگائے ہوئے درختوں کی ٹینیوں کو کانٹا اور پھر ان کی قلمے بنا کر میں نے شجرکاری کے لیے زمین پر لگا دی درختوں سے نہ صرف موسم کے لیے فائدے مند ہو تا ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ اللہ پاک کی رضا اور مستقبل میں اپنی ضرورت کے لیے بھی بہت کام اتے ہیں گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے میں پانی کی بوتل بھی ساتھ لے گیا تھا جو کہ وقفے وقفے سے پیاس لگنے پر میں پانی استعمال کرتا رہا
پھر اٹھ بجے میں گھر واپس ایا اور انہا دھو کر میں کبوتروں کی چھت پر چلا گیا جہاں پر میں نے کبوتروں کو دانہ پانی ڈالا اور پھر چھت پر ہی کبوتروں کی دیکھ بھال کرتا رہا پھر میں نو بجے محلے میں ہونے والی ایک فوتگی کے جنازے پر گیا گرمی کے ساتھ ساتھ اج موسم بارش والا بھی لگ رہا تھا 12 بجے میں گھر واپس ایا روٹی کھا کر میں ارام کرنے لگا پھر ظہر کے وقت اٹھ کر میں نے نماز ظہر ادا کی اور پھر ٹی وی ان کر کے دیکھتا رہا عصر کی نماز ادا کر کے میں کبوتروں کی چھت پر گیا اور کبوتروں کو تازہ پانی ڈالا اور پھر مغرب کی وقت چھت پر ہی بیٹھ کر میں نے مغرب کی نماز ادا کی اور پھر ڈیری لے کر گھر واپس ایا امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوستوں کو میری اج کی ڈائری پسند أئے گی