دوستو السلام علیکم امید ہے کہ اپ سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اللہ پاک کے فضل اور کرم سے میں بھی ٹھیک ہوں الحمدللہ اج موسم بالکل صاف تھا میں نے اٹھ کر وضو کیا اور نماز فجر ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا پھر گھر ا کر ناشتہ کیا اور موٹر سائیکل نکال کر گندم کی فصل دیکھنے کے لیے چلا گیا میری زمین کے ارد گرد کافی زمیندار گندم کی کٹائی میں مصروف تھے پھر میں بھی اپنی گندم کٹائی کرنے والوں کو جا کر ملا تو انہوں نے بتایا کہ ہفتے والے دن ہم اپ کی گندم کٹائی کرنا شروع کر دیں گے اس کی بات میں واپس ا کر کبوتروں کی چھت پر گیا تو بارشوں کی وجہ سے چھت پر کبوتروں کی کوٹھیاں میں کافی گندگی جمع ہوئی پڑی تھی پھر میں نے دوست کو کال کی اور کبوتروں کی کوٹھیاں صاف کرنے کے لیے مدد کرنے کو کہا جب میرا دوست ایا تو پہلے ہم نے سب کوٹھیوں کو اچھی طرح صاف کیا اور پھر چھت پر بنے ہوئے برامدے میں سے سب چیزیں باہر نکال کر صفائی کرنے لگے صفائی ہم نے جھاڑو کی مدد سے کی جب سب گندگی کو نکال لیا تو پھر میں نے موٹر چلائی پانی والی اور پائپ کی مدد سے کوٹھیوں اور فرش کو دھونے لگے میرے دوست نے بھی میرے ساتھ صفائی کرنے میں کافی مدد کی جب ہم نے صفائی کر لی تو تھک ہار کر چارپائی پر بیٹھ گئے اور ہم نے پھر چائے منگوا کر پی اس کے بعد میں نے اور میرے دوست نے کبوتروں کو دانہ پانی ڈالا اور ہم چھت پر ہی بیٹھے رہے پھر میں گھر واپس ایا اور نہا دھو کر کپڑے تبدیل کیے اور روٹی کھانے لگا کوٹھیوں کی صفائی کرنے سے میں کافی تھک گیا تھا اس لیے اپنے کمرے میں جا کر ارام کرنے لگا پھر تین بجے اٹھ کر میں نے وضو کیا
اور نماز ظہر ادا کرنے کے بعد کبوتروں کی چھت پر ایا جہاں پر میں نے کبوتروں کو دانہ پانی ڈالا اور پھر عصر کی نماز میں نے چھت پر ہی وضو کر کے ادا کی پھر میں چھت پر ہی بیٹھ کر اج کی پوسٹ لکھنے لگاچھت اور کبوتروں کی کوٹھیاں صاف کرتے وقت میں نے فوٹو گرافری کی جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہو امید ہے کے اپ سب دوستوں پسند کرو گے
ماشاءاللہ اپ کبوتروں کی بہت ہی اچھے طریقے کے ساتھ دیکھ بھال اور صفائی رکھتے ہو
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit