صبح کی مصروفیات
السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اور آج ایک نئے دن کے ساتھ زندگی کا آغاز کر چکے ہوں گے۔ میں صبح سویرے اٹھتے ہی مسجد میں نماز کے لیے چلا گیا اور اللہ تعالیٰ کے سامنے سجدہ شکر ادا کیا اور نئے دن کے آغازکے لیے دعا کی۔ تاکہ ہمارے لیے نیا دن خوشیاں لے کر آئے۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں واک کرنے کے لیے نکلا اور واک کرتے کرتے اپنی فصلوں کو دیکھنے کے لیے چلا گیا۔ میں نے اپنے کھیت میں سرسوں کاشت کی ہوئی ہے۔اور کچھ جگہ پر گندم بھی کاشت کی ہے۔ سرسوں کے پیلے رنگ کے پھول بہت خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔ اس موسم میں شہد کی مکھیوں کو خوراک بہت آسانی سے مل جاتی ہے۔ آپ جہاں بھی سرسوں کے پھول دیکھ لیں یہ شہد کی مکھیاں وہاں موجود ہوں گی۔ یہ اس موسم میں شہد بہت کم بنا پاتی ہیں۔ کیونکہ سردی کی وجہ سے یہ زیادہ رس جمع نہیں کر پاتیں۔ میں روزانہ واک کرتا ہوں جو کہ ہمارے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہے میں روزانہ کی بنیاد پر 3 کلومیٹر واک کرتا ہوں جو کہ ایک نارمل واک ہے۔ واک کے دوران میں نے بادلوں کی اور ارد گرد کے ماحول کی چند خوبصورت تصاویر لیں جو کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں واک سے جب میں گھر لوٹا تو سب سے پہلے میں بچوں کو سکول چھوڑنے چلا گیا۔ جب میں سکول سے گھر وآپس آتا ہوں تو میری بیوی میرے لیے ناشتہ تیار کرتی ہے اور میں ناشتہ کرتا ہوں۔ میرے گھر میں ایک چھوٹا سا باغیچہ بھی ہے جس میں مختلف اقسام کے پھول موجود ہیں میں روزانہ ان کو دیکھنے جاتا ہوں۔
آج جمعہ کا دن ہے اور میں صبح سویرے گھر کے کاموں سے فارغ ہوا میں نے اپنی موٹر سائیکل نکالی اور مارکیٹ میں شاپنگ کرنے کے لیے چلا گیا۔ میں نے منڈی سے کچھ سبزیاں اور پھل خریدے اور پھر میری ملاقات کچھ دوستوں سے ہوئی ہم نے ہوٹل میں جا کر پلاؤ کھایا اور چائے پی پھر میں وہاں سے اجازت لے کر گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچ کر میں نے تمام اشیاء بیوی کو دیں اور پھر میں نہانے چلا گیا کیونکہ آج جمعۃ المبارک کا دن ہے۔ میں نہانے کے بعد نئے کپڑے بدل کر آ گیا۔ دوپہر کا کھانا بھی تیار ہو چکا تھا میں نے جلدی سے کھانا کھایا اور پھر میں مسجد کی طرف روانہ ہو گیا۔ کیونکہ نماز کا وقت قریب تھا میں نے مسجد میں پہنچ کر وضو کیا اور پھر نماز جمعہ ادا کی۔جب میں گھر واپس آیا تو گھر پر چائے تیار تھی اور میری بیوی میرا انتظار کر رہی تھی۔ میں نے بیوی کے ساتھ چاے پی اور پھر میں اپنی ڈائری رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہوگیا جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو میری آج کی ڈائری ضرور پسند آئے گی
I am very thankful for my dear sir
@yousafharoonkhan
@janemorane
@haseeb.asif.khan
Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community
Quick Delegation Links
|50SP| 100SP|150SP|200SP|500SP|1000SP|1500SP|2000SP|
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On
Dear brother amir khan your today engagement and your photography is so brilliant thanks for sharing your work
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks for the appreciating my post
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
بہت اچھی ڈائیری لکھی ہے آپ نے اور تصویریں بھی بہت اچھی بنائی ہیں
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks my dear brother
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
واعلیکم السلام آپ نے بہت زبردست پوسٹ تیار کی ہے اور بہت پیاری فوٹوگرافی کی ہے گڈ لک بھائی
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks my dear brother
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Your diary report is so exceptional I like your diary
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit