اسلام علیکم
کیسے ہیں آپ سب امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ آپ سب کو روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
صبح کا وقت
میں صبح سویرے اُٹھی وضو کیا اور تہجد کے نوافل ادا کئے پھر میں نے سحری بنائی پھر سب کو اٹھایا اور سب نے مل کر سحری کی پھر برتن سمیٹے پھر روزہ رکھنے کی دعا پڑ ھی اس کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کی اتنے تک آذان ہو گئی
پھر نماز ادا کی پھر کچھ دیر سو گئی پھر برتن دھو ئے پھر اس کے بعد جھاڑو لگا اور کمرں کی صفائی کی پھر اس کے بعد میں نے ٹی وی پر مدنی چینل دیکھا اور پھر میں سو گئ
دوپہر کے وقت
پھر جب سو کر اٹھی توظہر کی نماز کا وقت ہو گیا تھا نماز ادا کی پھر قرآن مجید کی تلاوت کی ساتھ افطار ی کی تیاری شروع کر دی سب سے پہلے آٹا گوندھا پھر سالن بنایا پھر عصر کی نماز پڑھی پھر ٹیوشن والے بچے آ گئے اور ان کو سکول کا کام کرایا پھر اس کے ساتھ افطاری کے لیے چیزیں سیٹ کی پھر بچوں کو چھٹی دے دی
شام کے وقت
پھر میں نے روٹی بنائی سب کے سامنے چیزیں سیٹ کی کیونکہ روزہ افطار کرنے میں کم وقت رہے گیا تھا ۔پھر روز افطار ہونے تک درود شریف پڑھتے رہے اور دعا مانگی پھر روزہ افطار ہو گیا کھانا کھایا پھر مغرب کی اذان ہو گئی تو نماز ادا کی ۔پھر کھانا کھایا اور چیزیں سمیٹی پھر سب گھر والوں کے لیے چائے بنائی سب نے چائے پی کچھ دیر ٹی وی دیکھا اتنے تک عشاء کی اذان ہو گئی نماز ادا کی اور تراویح پڑھی
یہ تھی میری آج کی مصروفیات امید ہے آپ سب کو میری آج کی پوسٹ پسند آئے گی۔اللہ آپ سب کا ہامی و ناصر ہو آمین ثم آمین
اللہ حافظ
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit