بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے
آج کی صبح
میں صبح 6بجے اٹھی وضو کیا اور صبح کی نماز ادا کی. پھر قرآن مجید کی تلاوت کی. مجھے سکول جانا تھا کپڑے استری کیے تیار ہوئی اور ناشتے کیلئے کچن میں چلی گئی وہاں سب گھر والے موجود تھے. میں نے سلام کیا اور ان کے ساتھ ہی بیٹھ گئی امی نے ناشتہ بنا کر مجھے دیا. مجھے سکول کیلئے دیر ہو رہی تھی میں نے جلدی سے ناشتہ کیا اور اتنے میں گاڑی آگئی. میں نے بیگ اٹھایا سب کو اللہ حافظ کہا اور گاڑی میں سوار ہو گئی. گاڑی سکول کی طرف چل پڑی. آدھے گھنٹے بعد سکول آ گیا گاڑی سکول کے گیٹ کے سامنے رکی. ہم لوگ سکول میں داخل ہو گئے. سٹاف روم میں داخل ہوئی سب ٹیچرز موجود تھے میں نے اُن کو سلام کیا. اتنے میں اسمبلی کی گھنٹی بجی تمام بچے لائنوں میں کمروں سے باہر گراؤنڈ میں آ گئے. اسمبلی میں سب سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت کی گئی اس کے بعد نعتِ رسول قبول پڑھی گئی پھر دعا اور قومی ترانہ پڑھا گیا. تمام بچے کلاسوں میں چلے گئے میں بھی کلاس میں پہنچی بچوں نے سلام کیا اور میں نے ان کی حاضری لگائی. پانچویں کلاس کا ٹیسٹ لیا ان کے ٹیسٹ بہت اچھے تھے. میں نے ان کو آگے سبق پڑھایا .اسی طرح پیریڈز گزرتے گئے اور تفریح کا ٹائم ہو گیا ہم لوگ سٹاف روم میں آگئے. لنچ کیا اور گپ شپ لگائی. تفریح بند ہوئی. بچے کلاسوں میں آ گئے میں بھی کلاس میں آ گئی. میں نے ان کا ریاضی کا پیریڈ لیا. اور اب چھٹی کا ٹائم تھا بچوں کو لائنز بنوا کے باہر بھیجا اور خود بھی گاڑی کا انتظار کرنے لگی. گاڑی آچکی تھی ہم سوار ہوئے اور آدھے گھنٹے بعد گاڑی ہمارے گھر کے گیٹ پر تھی. میں جلدی سے گھر میں آگئی اور سب کو سلام کیا کمرے میں آگئی وضو کیا نماز پڑھی پھر کمرے سے باہر آگئی
سیکنڈ ٹائم
آج سب گھر والے بہت خوش تھے کیونکہ میرا بھائی 4 مہینے بعد گھر آ رہا تھا اس کے ساتھ اس کے دوست بھی آرہے تھے ان کے کھانے پینے کا انتظام کرنا تھا امی نے ان کیلئے مچھلی بنائی
اور میں نے رنگین سویاں بنائی
سب سے پہلے دیگچی میں دودھ ابالا
دودھ میں چینی ڈالی پھر رنگین سویاں ڈالی اور ساتھ میوہ جات ڈالے الائچی کو پیس کے ڈالا پھر ہلکی آنچ پر رکھ دیا اور چمچہ ہلاتی رہی اب سویاں تیار ہیں پھر میں نے دو برتنوں میں ڈال لی.
اور بھابھی نے روٹیاں بنائی میں نے برتن وغیرہ نکالے ان کو دھویا. بھائی آچکے تھے ہم بہت خوش ہوئے وہ سب سے ملے .وہ کوئٹہ سے آئے اور ہمارے لئے بہت سے خشک میوہ
جات لائے.
رات کے کھانے کا ٹائم ہوا اور بھائی کھانا گیسٹ روم دوستوں کی طرف لے گئے انہوں نے گیسٹ روم میں کھانا کھایا .ہم نے گھر کھانا کھایا. کھانے کے بعد میں نے سب کیلئے چائے بنائی. پھر بھائی کو کال کی کے چائے لے جائیں وہ مہمانوں کی طرف چائے لے گئے. اب میں بہت تھک چکی تھی اور مجھے فورسیج پر کام کرنا تھا میں کمرے میں آگئی اور فورسیج پلیٹ فارم پر میٹنگ لی. اب تھک چکی ہوں نیند آرہی ہے کل انشاءاللہ نئی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گی دعاؤں میں یاد رکھئے گا اور اس پوسٹ کو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا
اللہ حافظ
estás preparando comida en una olla muy grande, se ve muy deliciosa, se me está haciendo agua en la boca
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thank you
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit