بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے با برکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے
آج کی صبح
میں صبح سویرے اٹھی وضو کیا نماز پڑھی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی. میں نے ناشتہ کیا اور پھر کمرے میں آکر صفائی کی. آج گھر کا کام لگا ہوا تھا بھائی نے مٹی کا گاڑا کیا.میں نے اس کی تصویریں لی.
اب اینٹیں اکٹھی کی جا رہی تھی. اور تھوڑی دیر بعد مستری آ گیا تھا. اب مستری نے جگہ بنائی کام شروع کیا گیا. گیارہ بجے مستری کو چائے دی گئی. چائے کے بعد پھر کام شروع کیا گیا میں نے گھر کی صفائی کی آج سارے بھائی موجود تھے اور مستری بھی لگا ہوا تھا اس لئے ابو نے کہا کہ آج دیسی مرغ کو ذبح کیا جائے اور آج دیسی مرغ کی کڑاہی بنائی جائے. دیسی مرغ کو ذبح کیا گیا
اور پھر ان کے پروں سے بال صاف کیے گئے. امی نے مرغ کو صاف کیا پھر آگ جلا کر اس کے چھوٹے بال جلائے گئے
اور ان کو چھوٹے حصوں میں کاٹا اب امی نے گوشت کے چھوٹے حصوں کو بڑے برتن میں ڈالا
اور کھلے پانی سے دھویا. اب امی نے پیاز کاٹے اور دیگچی میں ڈالا اور تیل بھی ڈال دیا. پیاز کو اچھی طرح سرخ کیا اور بار بار چمچہ ہلاتی رہی. ادھر ٹماٹر کو ہلکی آنچ پر تھوڑا گرم کیا تاکہ ان کا چھلکا اتار جائے ٹماٹر کو مسل دیا اور ادھر پیاز میں دھنیا،سبز مرچ ٹماٹر اور حسبِ ضرورت چیزیں ڈال دی. ہلکی آنچ پر مصالحہ تیار کیا.
جب گھی نکل آیا تو اس میں چکن گوشت ڈال دیا. گوشت کو مصالحے میں اچھی طرح بھونا تاکہ گوشت کی اپنی بو ختم ہو جائے. اس کے بعد تھوڑا سا پانی لگا لیا تاکہ گوشت کا زائقہ پک جائے پھر اوپر ڈھکن دے دیا اور ہلکی آنچ پر رکھ دیا
اب ڈھکن کھول تو چکن تیار تھا.پھر میں نے آٹا گوندھا اور روٹیاں بنائی.میں نے کمرے میں دسترخوان لگایااور پھر 2:30بجے مستری نے کھانا کھایا اور نماز پڑھی.
پھر چائے پی اور پھر کام شروع کیا گیا.کام اچھے طریقے سے اور جلدی کیا جا رہا تھا آج کام ختم کرنا تھا بھائی کوشش کر رہے تھے کہ جلدی کام ختم ہو جائے کیونکہ انہوں نے والی بال کھیلنے جانا تھا کام چل رہا تھا اور ایک بار پھر چائے پلائی گئی. 4:30 بجے مستری کو چھٹی دی گئی اور پھر ہم سب گھر والوں نے جگہ کی صفائی کی اب جگہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی.
میری پوسٹ اچھی لگے تو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا
اللہ حافظ
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
آپ نے بہت اچھی ڈائری لکھی ہے اور تصویریں بھی اچھی بنائی ہیں
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thank you
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
it is beautiful diary post and dasi chicken recipe is looking so much delicious,,
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thank you so much sir
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit