میری سب بہنوں کو سلام علیکم میں امید کرتی ہوں کہ میری سب بہنیں خوش ہوں گی آج صبح اٹھ کر میں نے منہ ہاتھ دھویا اور پھر کچن میں جا کر ناشتہ بنانے لگی جب ناشتہ تیار ہوا تو میں نے بچوں کو اٹھایا اور بچے میں دھو کر کے کچن میں آکر ناشتہ بنانے لگے اور پھر بچے قرآن پاک پڑھنے کے لئے مسجد میں چلے گئے پھر میں نے خود ناشتہ کیا اور اس کے بعد بچوں کے یونیفارم اور جوتے پالش کر کے رکھے آج بچوں کا سکول میں آخری دن تھا کیوں کہ آج سے موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان ہونا تھا تو بچوں کی یاد سکول میں پارٹی بھی تھی تو اور بچوں نے سکول میں مختلف چیزیں بنانا کا لے جانا تھی تو اس لیے میں نے اپنے بچوں کے لئے نوڈل تیار کرنے تھے پر میں کچن میں آئی اور آگ جلا کر بچوں کے سکول جانے کے لیے نوڈل بنانے لگی
پھر بچے بھی قرآن مجید سے واپس آگئے اور سکول جانے کے لیے تیاری کرنے لگے میں نے بچوں کو ایک خوبصورت برتن میں ڈال کر دیے اور ساتھ میں چاٹ مصالحہ اور چمچ رکھ دیے تاکہ بچوں کو سکول میں نوڈل کھانے میں آسانی ہو بچوں کے سکول جانے کے بعد میں نے ناشتہ والے برتن سمیٹ کر رکھے اور پھر چھاوڑ دینے لگی اس کے بعد میں نے واشنگ مشین چلائی اور بچوں کے کپڑے دھوئے اور پھر میں نے ناشتے والے برتنوں کو دھویا اس کے بعد میں نے آٹا گوندھ کر فریج میں رکھا اور سالن بنانے لگی آج میں نے سالن میں بڑا گوشت بنایا تھا پھر میں نے روٹیاں بنائیں روٹی کھا کر میں نے کپڑوں کو سمیٹ کر کمرے میں رکھا پھر اپنے کمرے میں جا کر لیٹ گئی اور پھر جب بچے سکول سے واپس آئے تو بہت ہی زیادہ خوش تھے کیوں کہ آج ان کو سکول سے چھٹیاں مل گئیں تھیں مگر میری بڑی بیٹی پریشان تھی کیوں کہ ان کی کلاس لگنا تھی صبح 6 بجے سے 10 بجے تک پھر میں نے بچوں کو یونیفارم اتارنے کے لئے کہا اور ان کے لیے سالن گرم کرنے لگی روٹی کھا کر بچے بھی آرام کرنے کے لیے سو گئے تین بجے میں نے بچوں کو اٹھایا اور بچے چاہے پی کر قرآن مجید پڑھنے کے لئے چلے گئے اور پھر میں چائے والے برتن ہونے لگی جب بچے قرآن مجید سے واپس آئے تو میں نے ان کو پڑھانے کے لیے بٹھا دیا اور میں آج کی ڈائری لکھنے لگی
Nodels buchy bhot shoq se khaty hn
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
estás preparando una pasta deliciosa, eso es genial de ver, a mi hija también le encanta comer fideos de pasta salada
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit