میری سب بہنوں کا اسلام علیکم آج میں نے سویرے اٹھ کر منہ دھویا اور پھر میں ناشتہ بنانے کے لئے چلی گئی جب ناشتہ تیار ہوا تو میں نے بچوں کو جاکر اٹھایا بچوں نے منہ دھو کر ناشتہ کیا اور پھر قرآن مجید پڑھنے کے لئے مسجد میں چلے گئے پھر میں نے گھر کے باقی افراد کو ناشتہ دیا اور اس کے بعد میں نے خود ناشتہ کیا اور برتنوں کو سمیٹ کر رکھا اور پھر سے ہم میں رکھے ہوئے چارپائیوں کو برآمدے میں رکھا اور پنکھوں کو بھی برآمدے میں رکھ دیا پھر میں نے جھاڑو لے کر صحن اور کمروں میں جھاڑو دیا جب بچے قرآن مجید سے واپس آئے تو میں نے بچوں کو نہلا کر کر ٹیوشن پڑھانے کے لئے بھیج دیا اس کے بعد میں نے ناشتے والے برتنوں کو دھویا اور پھر آٹا گوند کر فریج میں رکھ دیا آج میں نے بھنڈی بنانے کی تھی تو اس لیے میں نے پہلے بھی بنڈیوں کو اچھی طرح دھویا اور پھر کاٹ کر رکھ دیا اور آگ جلا کر سبزی بنانے لگی جب سالن تیار ہوگیا تو بچے بھی ٹیوشن سے پڑھ کر گھر واپس آ گئے تھے پھر میں نے روٹیاں بنائیں سب گھر والوں نے گرم گرم روٹی کھائیں اور پھر اپنے کمرے میں جاکر آرام کرنے لگی تین بجے اٹھ کر میں نے بچوں کو اٹھایا اور بچوں کے لیے شربت تیار کی بچے شربت پی کر قرآن مجید چلے گئے پھر میرے موبائل پر امی کی کال آئی تھی جب میں نے اٹینڈ کی تو اس نے بتایا کہ آنکھوں کا آپریشن کرا کر گھر واپس آ گئی ہے پھر میں نے گھر کے جلدی جلدی کام ختم کیے اور بچے جب قرآن مجید سے واپس آئے تو میں بچوں کو لے کر امی کے گھر چلی گئی یہاں پر میں نے اپنی بہن کی تیمارداری کی اور امی کے ساتھ گھر کے کاموں میں مدد کی شام کی اذان سے کچھ دیر پہلے میں میں اور بچوں نے امی کے گھر سے روٹی کھائی اور گھر کے لیے میں روٹی بھی بنا کر میں امی کے گھر سے لائی تھی
.مغرب کی اذان کے بعد میں گھر واپس آئی گھر آکر میں نے چارپائیوں کو برآمدے میں سے نکال کر صحن میں ڈالا اور ساتھ میں پنکھے بھی لگا دیے پھر میں نے سب گھر والوں کو روٹی دی
آپ نے بھنڈی کی ترکیب شیئر کی ہے اور بھنڈی کھانا بہت لذیذ لگ رہا ہے، مجھے آپ کی بھنڈی کا کھانا پسند آیا، میری بیٹی کو بھنڈی بہت پسند ہے۔ یہ صحت مند کھانا ہے
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
delizious food recipe ,
it is called in kura pian
ww
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit