میری سب بہنوں کو السلام علیکم میں امید کرتی ہوں کہ میری سب بہنیں اللہ پاک کے فضل اور کرم سے اپنے فیملی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں گی آج صبح سویرے اٹھ کر میں نے وضو کر کے نماز ادا کے اور قرآن پاک کی تلاوت کرنے کے بعد کچن میں جا کر ناشتہ تیار کرنے لگی جب میں نے ناشتہ تیار کر دیا تو بچے اس وقت تک سو رہے تھے میں نے جاکر بچوں کو اٹھایا اور پھر کچن میں خود ناشتہ کرنے لگی جب بچے منہ ہاتھ دھو کر آئے تو ان کو ناشتہ کریا اور پھر ناشتہ کرنے کے بعد بچے قرآن مجید پڑھنے کے لئے مسجد میں چلے گئے میں نے ناشتے والے برتنوں کو سمیٹ کر رکھا اور پھر کمرے میں جا کر بستروں کو سمیٹا اور جھاڑو دیا اس کے بعد میں نے واشنگ مشین چلا کر کپڑے پہننے لگی پھر میں نے پالک کی سبزی کو صاف کر کے کاٹ اور اس کو گھلنے کرنے کے لیے آگ پر رکھ دیا پھر میں نے برتنوں کو دھویا اور کپڑوں کو خشک کرنے کے لئے دھوپ میں تار پر ڈال دیا جب بچے قرآن مجید سے واپس آئے تو میں نے ان کو نہا کر کپڑے پہنے اور پھر بچے کھیل گود میں مصروف ہوگئے اور میں نے ان کو کھانے کی چیزیں لانے کے لیے پیسے دیے پھر میں نے کچن میں جا کر پالک میں مصالحے ڈالے اور اس کا سالن بنایا اور پھر آٹا گوندھنے بیٹھ گئی اس کے بعد میں نے روٹیاں بنائیں اور پھر بچوں کے ساتھ مل کر روٹی کھانے لگی پھر میں نے تھوڑی دیر کے لئے آرام کیا جو آج کام زیادہ ہو جانے کی وجہ سے میں بہت زیادہ تھک گئی تھی جب کپڑے خشک ہوئے تو میں نے کپڑوں کو سمیٹ کر کمرے میں رکھا دوپہر کے وقت میں نے چائے بنائی اور بچے چائے پی کر قرآن مجید پڑھنے کے لئے چلے گئے اور میں نے چائے والے برتنوں کو دھو کر رکھا
اور اس کے بعد میں نے اپنے کپڑے اور بچوں کے سکول کے یونیفارم کو استری کیا رات کا کھانا کھا کر میں نے بچوں کو پڑھانے کے لیے بٹھا دیا جس میں بچوں نے سکول کا سبق یاد کیا اور میں نے ان کو ہوم ورک بھی کرایا جب بچوں کو نیند آنے لگی تو بچے اپنے کمرے میں جا کر سو گئے اور میں نے وضو کیا اور نماز عشاء ادا کی یہ تھی میری آج کی ڈائری
آپ کا پکا ہوا بہت لذیذ کھانا۔ آپ کا دن بہت مصروف تھا۔ آپ کی ڈائری اچھی ہے۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
ap sag tu bhut laziz banya howa hai,,, bhut achi dish hai
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Achi likhi hy dairy
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit