Today my آرٹیکل@emaan786The urdu diary Game Date 29-08-2021

in hive-104522 •  3 years ago 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیسے ہیں آپ سب لوگ امید ہے آپ لوگ خیریت سے ہیں میں بھی خیریت سے ہوں

میرا آج کا عنوان ہے ماں باپ کی خدمت

قابل احترام رشتہ

20171201_133357.jpg

ماں باپ کا رشتہ سب سے بڑی بھی اور بے حد قابل احترام ہوتا ہے ہے شیرخوار بچہ کتنا کمزور اور لاچار ہوتا ہے خود لباس نہیں پہن سکتا اور نہ خود کھا سکتا ہے ان کی ہر سہولت کا خیال رکھتے ہیں بیمار ہوجائیں تو ان کا علاج کرواتے ہیں پوری پوری رات ان کے لیے جاگتے ہیں بچے ہر طرح سے ماں باپ کی توجہ کا محتاج ہوتے ہیں جوان ہونے تک ماں باپ اس کی پرورش کرتے ہیں

IMG_20201117_094332.jpg

ان کی اچھی سے اچھی پرورش کرتے ہیں ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے انہیں عزت اور احترام اور سکون کی زندگی بسر کر سکیں ماں باپ کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ کام کاج کر کے بچے پڑھ کر اس قابل ہو جائیں کہ معاشرے میں سر اٹھا کر عزت کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں اور انہیں کسی کے سہارے کی ضرورت نہ ہو ہو

IMG_20201117_094416.jpg

تمام مذاہہب میں فوقیت

ماں باپ کو اور تمام مذہب میں فوقیت حاصل ہے اسلام میں ماں باپ کی خدمت کو بڑی اہمیت دی گئی ہے ماں باپ اولاد کے لیے سب سے زیادہ دکھ اٹھاتے ہیں ماں ایک بچے پر اپنا سب کچھ نچھاور کر دیتی ہے اس لئے ماں کا رتبہ اتنا بلند کیا گیا ہے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہیں ماں کے پاؤں کے نیچے جنت ہے یعنی جو ماں کے ساتھ حسن سلوک کرے گا اس کی اطاعت اور خدمت کرے گا اسے دنیا اور آخرت میں اعلی مقام حاصل ہوگا

باپ کا مقام

1631152496114.jpg

باپ کا مقام بھی بہت اعلی ہے بچوں کے لیے دن رات محنت کرتا ہے سردی گرمی دھوپ بارش جیسے بھی موسم اور حالات ہو بچوں کی خاطر محنت مزدوری کرتا ہےتاکہ انہیں کوئی تکلیف نہ ہو ہو باپ کی اس خدمت کے بدلے اللہ تعالی نے اولاد کو باپ کی خدمت اطاعت کا حکم دیا یہاں تک فرما دیا کہ رب کی رضا باپ کی رضا میں اور رب کی نا خوشی باپ کی ناخوشی میں ہے

20171013_200739-1.jpg

اف تک نہ کہو

بڑھاپے میں والدین کا مذاق بہت بڑا نازک ہو جاتا ہے مرضی کے خلاف کوئی بات ہو جائے تو انہیں بڑا دکھ ہوتا ہے یہ بات اللہ کو پسند نہیں قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ماں باپ آپ میں سے یا دونوں میں کسی کو کوئی بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہواور اور نہ ہی انہیں جھڑک کر جواب دو قرآن مجید میں ایک جگہ ارشاد ہے کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو کرو ہمیں چاہیے کہ والدین کی خدمت کریں ان کی دعائیں لیں اپنی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کریں آج ہم جو بھی کچھ ہیں وہ اپنے ماں باپ کی بدولت ہی ہیں اس لیے ہمیں اپنے ماں باپ کی خدمت کرنی چاہیے تاکہ ہماری دنیا اور آخرت بھی اچھی ہو اور ہماری آنے والی اولاد بھی ہم سے کچھ سیکھ سکے آج ہم جو کریں گے کل ہمارے ساتھ وہی ہوگا

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

واعلیکم السلام
آپ نے آج بہت اچھا آرٹیکل لکھا ہے اللہ پاک تمام کے والدین کو سلامت رکھے آمین

Ameen

ماشاءاللہ بہت اچھا آرٹیکل لکھا ہے گڈ لک

Thnxx

Excellent post about father love.i liked your photography.

Thnx

اللّٰہ پاک آپ کے والد اور والدہ کو سلامت رکھے اور ان کا سایہ تاقیامت آپ پر رہے

Ameen

Super fantastic article I appreciate your posting

Bhot Achi posted lagi Hy Khush rho