سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب اور پالنے والا ہے، جزا کے دن (یعنی قیامت ) کا مالک ہے ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔ ... اپنے اس رب کی عبادت کرو جس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے تو تم اسی کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز کا کار ساز ہے۔
اسلام علیکم
کیسے ہیں آپ سب۔امید کر تی ہوں۔کے سب ٹھیک ہونگے۔اللّه پاک ہم سب کو ٹھیک ہی رکھیں۔اللّه پاک ڈھیروں ساری خوشیاں عطا کریں۔آمین ثم آمین
صبح
آج میری صبح کا آغاز ۵ بجے ہوا۔میں اٹھی۔وضو کیا۔اورفجر کی نماز ادا کی۔بیٹا اٹھ گیا۔پھر اسے دودھ بنا کر دیا۔اسے دادی کو پکڑا دیا۔پھر میں کیچن میں گئ۔ناشتہ بنایا۔آج ناشتے میں آلو والے پڑاٹھے کھانے کو دل کر رہا تھا۔پھر میں نے پڑاٹھے بناۓ۔اور ساتھ ہی چاۓ بھی بنائ۔پھر میں نے بیٹی کو سکول کے لیۓ اٹھایا۔منہ دھلوایا۔پھر ہم نے بیٹھ کر ناشتہ کیا۔اور سکول کے لیۓ تیار کیا۔اور خود بھی تیار ہوئ۔پھر ہم دونوں سکول کے لیۓ نکل گۓ۔میں نے بیٹی کو کلاس میں چھوزا پھر میں اپنی کلاس میں چلی گئ۔ اسمبلی کا ٹائم ہو گیا تھا۔میں اپنی کلاس کو لائن میں لیکر گئ اسمبلی کے لیۓ۔پھر روٹین سے پڑھانا سٹارٹ کیا۔
دوپہر
سکول سے واپس آۓ تو بہت تھکے ہوۓ تھے۔تو ہم نے جلدی سے منہ ہاتھ دھویا۔اور کھانا تیار تھا۔پھر ہم نے کھانا کھایا۔ آج کھانے میں ہم نے گوشت بنایا۔بہت مزے کا بنا۔اور اپنے بیٹے کو اٹھایا۔بہت خوش ہوا۔وہ مجھے دیکھ کر۔پھر میں نے اور میری بیٹی نے تھوڑا آرام کیا۔
سہ پہر
پھر میں اٹھی۔بچوں کا ٹیوشن کا ٹائم ہو گیا۔پھر بچے آ گۓ۔ان کو پڑھایا۔اچھا ٹائم گزر جاتا ہے۔بچوں کو پڑھا کر۔پھر ہم نے چاۓ پی۔اور حلوہ بھی تھا۔بہت مزے کا لگتا ہے مجھے میانوالی کا حلوہ۔بچے پڑھ کر گۓ۔میں کیچن میں گئ۔برتن دھوۓ۔
پھر آج میری نند کی بیٹی کی
سالگرہ ہے۔وہاں جانے کی تیاری کی۔تیار ہوۓ۔اور نند کے گھر نکل گۓ۔بہت مزہ آیا۔وہاں چنا چاٹ"کیک بہت اچھا تھا۔بہت مزے کا بنا تھا سب کچھ۔ میں نے کچھ فوٹوگرافی بھی کی۔جو میں آپ سب کے ساتھ شئر کرونگی۔
S
رات
ہم واپس آۓ۔بہت تھک گۓ تھے۔پھر بیٹے کو سولادیا۔میں نے اپنی آج کی ڈائری لکھی۔اپنی آج کی مصروفیات۔سب اپنا خاص خیال رکھنا۔
اللّه حافظ
اللّه پاک ہم سب کو اپنے حفظ و آمان میں رکھیں
Nice very nice day you have passed.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Apny bhot achi photography ki hy
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanku
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit