🔰 *آج جمعرات ہے مغرب کے بعد یہ تمام درود پاک پڑھ لیجیے*

in hive-104522 •  4 years ago 

IMG-20200726-WA0018.jpg

✧●•°بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم•°●✧

🔰 آج جمعرات ہے مغرب کے بعد یہ تمام درود پاک پڑھ لیجیے

📿📿🕋🕌📿📿
🌼 درود پڑھنے سے ثواب ملتا ہے
🌼 سلام کرنے سے جواب ملتاہے

🔵تمام عاشقانِ درود و سلام ایک بار یہ تمام درود پاک آج مغرب کے بعد ضرور پڑھ لیجیے...

🌹❣🌹 ﴿1﴾شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔

🌹❣🌹 ﴿2﴾تمام گُناہ مُعاف
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ
حضرتِ سیِّدُنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :جو شَخْص یہ دُرُودِ پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اُسکے گُناہ مُعاف کردیئے جائیں گے ۔

🌹❣🌹 ﴿3﴾رَحْمت کے ستّر دروازے
صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اُس پر رَحْمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔

🌹❣🌹 ﴿4﴾چھ لاکھ دُرُودشریف کاثواب
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِ صَلَاۃً دَآئِمَۃً ۢبِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہ
حضرت اَحْمدصاوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بَعْض بُزرگوں سے نَقْل کرتے ہیں: اِس دُرُود شریف کو ایک بارپڑھنے سے چھ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصِل ہوتا ہے

🌹❣🌹 ﴿5﴾قُربِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہٗ
ایک دن ایک شَخْص آیا تو حُضُورِ اَنْور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَ سَلَّمَ نے اُسے اپنے اور صِدِّیْقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے درمِیان بِٹھا لِیا۔ اِس سے صَحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کو تَعَجُّب ہوا کہ یہ کون ذِی مَرتبہ ہے! جب وہ چلا گیا تو سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: یہ جب مُجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے ۔

🌹❣🌹(6) دُرُودِ شَفاعت
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ الۡقِیَامَۃِ
شافِعِ اُمَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ مُعَظَّم ہے:جو شَخْص یوں دُرودِ پاک پڑھے،اُس کے لئے میری شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔

🌹❣🌹 (7)ایک ہزار د ن کی نیکیاں
جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےفرمایا :اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔

گویا شبِ قدرحاصل کر لی
🌺 لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ عَزَّ وَجَلَّ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔)

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصِل کرلی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شب جمعہ سورہ یسین پڑھنے کا ثواب
حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہ مدینہ،قرار قلب وسینہ،صاحب معطر پسینہ، باعث نزول سکینہ،فیض گنجینہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ نے فرمایا،جس نے شب جمعہ سورہ یسن کی تلاوت کی اس کی مغفرت کردی جاۓ گی.
[الترغیب والترغیب،رقم4،جلد1،صفہ 298]

2️⃣ تنگدستی سے بچنے کے لئے
فرمان مصطفٰےصلی اللہ علیہ وسلم جو شخص جمعرات کےدن مجھ پر 100 بار درودشریف پڑھے کبھی فقیر (یعنی تنگدست) نہ ہوگا.
[جذب القلوب مترجم،ص279]

3️⃣ محتاجی سے بچنے کے لئے
جو کوئی جمعرات کے دن ناخن تراشا کرے ان شاءاللہ عزوجل فقیر نہ ہوگا.
[مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ج6،ص263]

•●◉✧صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب✧◉●•
●✧صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد✧●

🕋📿🕌☜فیضانِ درود پاک و ایصالِ ثواب جاری رہے گا .ان شاء اللہ عزوجل📡

🌹🤲 دعاؤں کا طلبگار🤲🌹

Steem Challenge Community || Rewards: Power Up 100%||....
.🔰 آج جمعرات ہے مغرب کے بعد یہ تمام درود پاک پڑھ لیجیے
.
Betterlife @hajighulamhaider The diary Game Date
18/03/2021
.
.Special Mention
@yousafharoonkahn۔
.
.
Join STEEM CHALLENGE

STEEM CHALLENGE IS YOUR OWN COMMUNITY
.
.
Special Thanks to
@steemcurator01
@steemcurator02
@steemcurator07
@booming01
for their remarkable support.
God bless you all.
Regards
[ ] @hajighulamhaider♨️
and thanks all of you for giving it a read.
.

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Your post is very nice. I like it very much . struggle continue keep it up