#club5050 || A My Beautiful Article || @hammad44 || 23/01/2022 || #club5050 to #club100

in hive-104522 •  3 years ago 

Capture 2022-01-23 08.36.01.jpg

تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں

حضرت امام زین العابدین اور ایک کافر کا ایک واقعہ

جب حضرت امام حسن شہید ہوئے اور کچھ عرصہ گزر گیاحضرت امام زین العابدین واقع کربلا کے بعد مدینہ منورہ سے ہجرت کر کے کچھ دور ایک مقام پر آباد ہو گئے اور دوسری طرف ضرت اِمام حسین رضی اللہ عنہ کو شہید
کرنے والوں میں سے ایک شخص نے کوئی غلطی کی اور ییزید
نے اسے غلطی کی سزا دینی چاہی تو وہ جان بچا کر بھاگا اس نی پوری سلطنت چھان ماری مگر اسے جان بچانے کی کوئی جگہ نہ ملی تو وہ بالاخر وہ شخص حضرت امام زین العابدین کی طرف چلا آیا اور آپ سے پناہ چاہی آپ رضی اللّہ عنہ اس شخص کو جو کہ حضرت امام حسن کو شہید کرنے والوں میں تھا تین دن تک اپنے پاس ٹھہرایا اس کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی ک اور جب تین دن کے بعد وہ رخصت ہونے لگا تو حضرت امام زین العابدین کا یہ حسن سلوک دیکھ کر اس شخص کے باہر جاتے ہوئے قدم رُک گئے اسے خیال آیا کہ
شائد اِمام زین العابدین نے مجھے پہچانا نہیں اگر پہچان لیتے تو شائد میرے ساتھ یہ سلوک نہ کرتے بلکہ اپنا انتقام لیتے وہ شخص مڑ کر واپس آیا اور امام زین العابدین سے کہنے لگا حضرت جی شاہد آپ نے مجھے پہچانا نہیں
آپ رضی اللّہ عنہُ نے پوچھا کہ
تمہیں تین دن رہنے کے بعد یہ گمان کیونکر گزرا کہ میں نے تمہیں پہچانا نہیں
اس نے عرض کِیا کہ جو سلوک آپ نے میرے ساتھ کِیا ہے کبھی کوئی اپنے دُشمنو اور قاتلوں کے ساتھ یہ سلوک نہیں کرتا
اِمام زین العابدین رضی اللّہ عنہُ مُسکرائے اور فرمایا کہ
ظالم میں تجھے میدانِ کربلا کی اس گھڑی سے جانتا ہوں جب میرے باپ کی گردن پر تم تلوار چلا رہے تھے لیکن فرق یہ ہے کہ وہ تمہارا کردار تھا اور یہ ہمارا کِردار ہے تو نے اپنا کردار نبھایا اور ہم نے اپنا

Hello to all my friends how are you all friends I hope you will be well and very good I am also fine by the grace of Allah Almighty

An incident of Hazrat Imam Zainul Abidin and an infidel

When Hazrat Imam Hassan was martyred and some time passed, Hazrat Imam Zainul Abidin migrated from Madinah after Karbala and settled at a place some distance away and on the other hand Zart Imam Hussain (RA) was martyred.
One of the perpetrators made a mistake and Yazid
When he wanted to punish him for his mistake, he ran for his life and searched the whole kingdom, but he could not find any place to save his life. The man who was one of the martyrs of Imam Hassan stayed with him for three days and left no stone unturned in his service. And when he started to leave after three days, The man's footsteps stopped as he was leaving
Maybe Imam Zain-ul-Abidin did not recognize me. If he had recognized me, he would not have treated me like this, but he would have taken his revenge.
He (may Allah be pleased with him) asked:
Why did you think, after three days, that I did not know you?
He said that no one ever treats his enemies and murderers the way you treat me.
Imam Zain-ul-Abidin (RA) smiled and said:
I know you from the hour of the battlefield of Karbala when you were wielding the sword on my father's neck but the difference is that he was your character and this is our character you played your role and we did our

Special Thanks
@yousafharoonkhan
@rashid001 @jlufer and @janemorane
@r2cornell

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!