تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم امید کرتا ہوں آپ تمام خریت سے ہوں گے میں خیریت سے ہوں لیکن آج دل خون کے آنسو رو رہا ہے 😭😭😭 آج ہمارے ٹیچر ہمارے استاد ہمارے علاقے کے امام مسجد پرفیسر ریاض احمد خان اور اس کے دوبچے اور اس کی بہن کار حادثے میں وفات پا گے ہیں ۔ دل خون کے آنسو رو رہا ہے آج صبح 9:30 منٹ پر ان کا جنازہ تری خیل جنازہ گاہ میں ادا کیا گیا ۔ جنازے میں ایک جمعے غفیر کی تعداد تھی اور ہر آنکھ اشک بار تھی ہر زبان پر یہی الفاظ تھے کہ پرفیسر ریاض احمد خان جیسا اچھا انسان ہمارے علاقے میں اور کوئی نہیں تھا ۔ اور ساتھ یہ بھی سب کو دکھ تھا کہ دو بجے بھی اور بہن بھی وفات پا گیا جو گھر والوں کیلے تو بہت بڑا امتحان ہے اور ساتھ علاقے والوں کو بھی بہت غم ہے پورا علاقہ غم کی حالت ہے ناگہانی موت پورے علاقے کو سوگ میں لے آتی ہے
پرفیسر ریاض احمد خان کی شخصیت
پرفیسر ریاض احمد خان کی شخصیت پر ایک نظر ڈالتے ہیں ریاض احمد خان استاد محترم جناب عمر خان استاد کے بڑے بیٹے تھے ۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنی سکول تری خیل سے حاصل کی پھر میٹرک کا امتحان جامے ہائی سکول میانوالی سے حاصل کیا پھر آپ نے ایف ایس سی اور بی اے ڈگری کالج میانوالی سے کیا پھر آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے انگلش کیا اور ساتھ آپ حافظ قرآن بھی تھے دینی علم بھی اچھا رکھتے تھے ۔ تعلیم کے بعد آپ کی نوکری لگ گی کامرس کالج میانوالی میں آپ وہاں پر پرفیسر کے طور پر پڑھاتے تھے ۔ پرفیسر ریاض احمد خان کی شخصیت پر میں کیا بات کرسکتا ہوں جس انسان نے زندگی میں کبھی کسی کو آف تک نہیں کہا اور پیار اور محبت کے ساتھ ہر کسی کے ساتھ پیش آنا ہر وقت اللّٰہ اور اس کے حبیب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت اور تعریف کرنا جو جو بھی ان کا سٹوڈنٹ تھا وہ گوہی دے گا کہ ایسا ٹیچر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے ۔ آپ کے جنازے میں تمام سٹوڈنٹس نے شرکت کی اور ہر سٹوڈینٹ اشک بار تھا کہ پرفیسر صاحب چلے گئے ہیں ۔ آپ کے ساتھ چند تصویریں شیئر کروں گا جو میں نے آج جنازے کے وقت بنائی ہیں
بلیک ڈے فار تری خیل
بلاشبہ یہ علاقہ تری خیل کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ آپ گورنمنٹ کالج آف کامرس میں پروفیسر تھے۔
اللّٰہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے
اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
حادثہ کہاں پے ہوا اور کیسے ہوا کتے لوگوں کی وفات ہوئی اور کتنے زخمی ہوئے
میانوالی۔عیسی خیل کے علاقہ کلور شریف جناں وآلہ پل کے قریب سی پیک پر دو کاروں میں تصادم۔
حادثہ میں 04افراد جانبحق جبکہ 08زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پنچ گئیں ۔زخمیوں اور نعشوں کو ٹی ایچ کیو کالا باغ منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔
ایک کار ڈی آئی خان سے میانوالی جبکہ دوسری کار میانوالی سے ڈی آئی خان جا رہی تھی۔حادثہ ون وے پر تیز رفتاری کے سبب پیش آ یا۔
Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community
Quick Delegation Links
50SP
100SP
150SP
200SP
500SP
1000SP
1500SP
2000SP
Subscribe URDU COMMUNITY
Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On
اللہ تعالیٰ ان سب کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
آمین
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
اللہ پاک جنت ان کی مغفرت فرمائے آمین اور ان کے گھر والوں کو حوصلہ عطا فرمائے آمین
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
آمین
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
بہت زبردست انفارمیشن مہیا کی ھے اللّٰہ پاک سب کی مغفرت فرمائے اور ان کے گھر 🏡🏡 والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Ina Lilahe wa ina elehe rajeon.may God bless their souls.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit