آج کی ڈائری

in hive-104522 •  2 years ago 

سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

02.jpg

01.jpg

ہر روز کی طرح آج بروز اتوارجب میری آنکھ کھلی تو صبح کے6بج چکے تھے۔ میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔ٹھنڈ کافی زیادہ تھی میں ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا
تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا۔ تھوڑی دیر میں ناشتہ تیار تھا میں نے گھر والوں کے ساتھ ناشتہ کیا اور پھر میں نے ضروری کام کے سلسلہ میں شہر سے باہر جانا تھا اس لئے میں تیار ہو کر گھر سے نکل پڑا اور شاپ پر پہنچ کر کچھ کام کیا اور پھر سامان گاڑی میں لوڈ کیا اور عیسیٰ خیل کیلئے روانہ ہو گیا ۔میں کوٹ بیلیان کے راستے سی پیک سے عیسیٰ خیل روانہ ہو ااور تقریباً آدھے گھنٹے بعد عیسیٰ خیل پہنچ گیا ۔45 منٹ بعد میں عیسیی خیل پہنچ گیا وہاں پر مین نے ضروری کام کیا اور پھر 1بجے میں عیسیٰ خیل سے روانہ ہوا اورترگ روانہ ہو گیا ۔مین نے ترگ پہنچ کر اپنا ضروری کام کیا اورپھر قمر مشانی کیلئے روانہ ہو گیا دن 3 بجے میں قمر مشانی پہنچ گیا ۔میں نے اپنا کام شروع کیا اس وجہ سے میں نے جلدی سے اپنا کام مکمل کیا اور پھر کالا باغ کیلئے روانہ ہو گیا ۔جب مین کالا باغ پہنچا میں نے اپنا کام مکمل کیا اتنی دیر میں شام ہو گئی چونکہ دن کافی چھوٹے ہو گئے ہیں ۔اور پھر واپس روانہ ہو گیا ۔میں پکی شاہ مردان سے ہوتا ہوا ہے گلن خیل پہنچا جہاں کام مکمل کرنے کے بعد اسکندر آباد پہنچ گیا ۔وہاں پر کام مکمل کیا اور واپس دائود خیل کیلئے روانہ ہو گیا ۔دائود خیل میں کام مکمل کرنے کے بعد میں واپس گھر کیلئے روانہ ہو گیا ۔اوررات8 بجے گھر پہنچ گیا ۔گھر پہنچچ کر میں نے کھانا کھایا اور کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارنے کے بعد ڈائری لکھنا شروع کر دی جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں ۔
امید ہے آپ کو پسند آئے گی

03.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

{(}

image.png

آپ کی ڈائری بہت اچھی ہے اور سرخ رنگ کی عمارت سرکاری عمارت ہے، پانی کی سوراخ کرنے والی مشین ہے۔

Thanks