شروع کرتا ہوں اللّه کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔
صبح کا وقت
ہر روز کی طرح آج بروزاتوار جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے4بج چکے تھے۔کیونکہ روزہ تھا اس لئے میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور فریش ہو کر سحری کی اور پھر وضو کیا اور نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں چلا گیا۔وہاں جا کر میں نے نماز باجماعت ادا کی اور اس کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔چونکہ آج بچوں کی سکول سے چھٹی تھی ۔گھر میں کام لگا ہوا تھا ۔اس لئے صبح ہوتے ہی میں بازار سے فرش کیلئے چپسلینے بازار چلا گیا ۔بازار سے چپس اور سیمنٹ لے آیا۔
دوپہر کا وقت
دن 10بجے تک تمام فرش کا سامان مکمل کیا ۔اور پھر کام شروع ہو گیا ۔میں پھر 11بجے دن ضروری کام کے سلسلہ میں عیسیٰ خیل روانہ ہو گیا ۔چونکہ ٹائم کافی زیادہ ہو گیا تھا اس لئے میں سی پیک کے ذریعے دن 12:30بجے عیسیٰ خیل پہنچ گیا ۔میں نے اپنا کام مکمل کیا ۔اور واپس ترگ کیلئے روانہ ہو گیا جہان پر میں 1:15بجے پہنچ گیا ۔وہاں پر میں نے اپنا کام مکمل کیا اور قمر مشانی کیلئے روانہ ہو گیا ۔اور 2:00بجے قمر مشانی پہنچ گیا ۔وہاں پر اپنا کام مکمل کیا گرمی کافی زیادہ تھی اس لئے میں کام مکمل ہونے کے بعد کالا باغ کیلئے روانہ ہو گیا ۔وہاں پر موسم اچھا تھا ۔بادل چھائے ہوئے تھے ۔وہاں پر کام مکمل ہونے کے بعد میں واپس پکی شاہ مردان چلا گیا ۔جہاں پر میں نے اپنا کام مکمل کیا اور اسکندر آباد کیلئے روانہ ہو گیا
شام کا وقت
دن 4:30 بجے میں اسکندر آباد پہنچ گیا ۔میں نے وہان پر اپنا کام مکمل کیا اور دائود خیل کیلئے روانہ ہو گیا ۔شام کے 5:30بج چکے تھے مین نے دائود خیل میں اپنا کام مکمل کیا اور واپس میانوالی کیلئے روانہ ہو گیا ۔ ۔اور شام 6:30 بجے مین گھر پہنچ گیا میں جیسے ہی گھر پہنچا افطاری کا ٹائم ہو گیا ۔میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر افطاری کی اورپھر نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا ۔واپس آ کر میں نے کھانا کھایا اور تھوڑی دیر بعد عشاء کی نمازکا ٹائم ہو گیا ۔میں عشاء کی نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا اور وہاں پر تراویح پڑھی پھر گھر واپس آ گیا اور پھر ڈائری لکھنا شروع کر دی جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔ میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا۔اور یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی
آپکی پوسٹ اچھی ہے
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Bhot achi dairy likhi hy
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
THanks
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Your home construction work..loking amzing and may Allah bless you success
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Aamin thanks sir
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit