شروع کرتا ہوں اللّه کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔
صبح کا وقت
ہر روز کی طرح آج بروزجمعہ جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے4:30بج چکے تھے میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور فریش ہوا وضو کر کے نماز فجر ادا کرنے مسجد چلا گیا جہاں پر میں نے نما زادا کی پھر گھر واپس آ گیا ۔اور دوبارہ ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا ۔ تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا ۔پھربچوں کو جگایا ناشتہ کرایا۔ کیونکہ سکول کی چھٹیاں ہو گئی ہیں اس لئے میں نے بچوں کو ٹیشن جانے کیلئے تیار ہونے کا کہا ۔تھوری دیر میں بچے ٹیوشن جانے کیلئے تیار ہو گئے مٰن بچوں کو لے سکول ٹیوشن چھوڑنے چلا گیا اور تھوڑی دیر بع واپس آگیا ۔
دوپہر کا وقت
10 بجے میں بچوں کو لینے کیلئے ٹیوشن سنٹر چلا گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس گھر آ گیا۔ بچوں کو گھر چھوڑنے کے بعد میں شاپ پر چلا گیا ۔جہاں پر میں نے الائید سکول کے کچھ نوٹس کمپوزڈ کئے ۔اور کچھ روٹین کا کام کیا ۔ اتنے مین نماز جمعہ کا ٹائم ہو گیا ۔میں جمعہ کی نامز ادا کرنے مسجد چلا گیا ۔نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد میں واپس گھر روانہ ہو گیا اور 3 بجے گھر پہنچ گیا ۔۔
شام کا وقت
آج گرمی کافی زیادہ تھی اور دھوپ بھی تیز تھی ۔گرم ہوا چل رہی تھی میں جیسے ہی گھر پہنچا فریش ہوااتنی دیر میں چائے تیار ہو گئی ۔میں نے چائے پی اور تھوڑی دیر آرام کیا ۔پھر عصر کی نما زکے بعد میں بچون کو لے کر پارک چلا گیا جہان پر بچون نے خوب انجوائے کیا ۔پھر شام ہو گئی میں بچوں کو لے کر گھر واپس آ گیا ۔جب گھر پہنچا تو کھانا تیار تھا میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا اور ڈائری لکھنا شروع کر دی ۔جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی ۔
گرمی کافی زیادہ تھی جس کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری تھی اور ہر ایک گھنٹے بعد بجلی جا رہی تھی جس کی وجہ سے یو پی ایس نے بھی کام چھوڑ دیا ۔مین نے کچھ تصویر سکین کیں اور پھر داخلہ فارم انٹر کرنے شروع کر دیئے ۔۔چونکہ آج مہینے کی آخری تاریخ تھی جس کی وجہ سے شاپ پر کافی رش لگ گیا کیونکہ میڈیکل ریپ کا کافی زیادہ کام تھا ۔میں نے ایک عدد فلیکس بنایااور پرنٹنگ کیلئے بھجوا دیا ۔رات 8بجے لائٹ چلی گئی میں نے تھورا سا کام کیا ۔اتنیدیر میں سسٹم بند ہو گیا ۔میں نے دکان بند کی ۔ پھر راستے سے بچوں کیلئے فروٹس لئے اور گھر چلا گیا ۔گھر پہنچا تو کھانا تیار ھا میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا اور ڈائری لکھنا شروع کر دی ۔جو آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی ۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Nice photography 🙂
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit