آج کی ڈائری

in hive-104522 •  3 years ago 

سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

369.jpg

3.jpg

ہر روز کی طرح آج بروزمنگل جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے4:30بج چکے تھے میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور فریش ہوا وضو کر کے نماز فجر ادا کرنے مسجد چلا گیا جہاں پر میں نے نما زادا کی پھر گھر واپس آ گیا ۔اور ناشتے کا سامان لینے چلا گیا ۔تھوری دیر کے بعد واپس آ گیا ۔تھوڑی دیر میں ناشتہ تیار ہو گیا میں نے گھر والوں کے ساتھ ناشتہ کیا اور پھر بچوں کو ٹیو شن چھوڑنے چلا گیا ۔اور تھوڑی دیر واپس آ گیا ۔

peeza.jpg

دوپہر کا وقت
صبح 8 بجے میں شاپ پر جانے کیلئے تیارہو گیا ۔اور پھر میں شاپ کیکلئے روانہ ہو گیا ۔اور 8:45بجے میں شاپ پر پہنچ گیا ۔شاپ پر پہنچ کر میں نے الائیڈ سکول کے کچھ نوٹس کمپوزڈ کئے اور کچھ پیڈز ڈیزائن کئے ۔اس کے بعد میں پیڈز کا پرنٹ نکال کر پریس پر چلا گیا جہاں پر شادی کارڈ اور پیڈ زپرنٹ کئے۔گرمی کافی زیادہ تھی اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی کافی زیادہ تھی اس لئے میں نے تھوڑی دیر اآرام کیا ۔

11.jpg

شام کا وقت
4 بجے میں نے دوبارہ اپنا کام شروع کیا اور تقریباً اآدھے گھنٹے بعد بجلی چلی گئی جس کی وجہ سے یو پی ایس نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا اور ایک گھنٹے بعد بجلی اآئی تو میں نے اپنا کام مکمل کرنے کے بعد پھر پریس پرگیا جہان پر میں نے بائنڈنگ کی اور پھر شاپ بند کر کےواپس گھر گھر چلا گیا ۔گھر پہنچا تو کھانا تیار تھا میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا اور ڈائری لکھنا شروع کر دی ۔جو آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

image.png