آج کی ڈائری

in hive-104522 •  3 years ago 

شروع کرتا ہوں اللّه کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

0008.jpg

صبح کا وقت
ہر روز کی طرح آج بروزسوموار جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے6بج چکے تھے میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور فریش ہو کر ناشتہ کا سامان لینے چلا گیاآج بچوں کی ٹیوشن سے چھٹی تھی اس لئے میں نے ناشتہ کیا اور پھر ضروری کام کے سلسلہ میں شہر سے باہر روانہ ہو گیا ۔صبح 9 بجے میں اڈے پر پہنچا اوردائود خیل کیلئے روانہ ہو گیا
دوپہر کا وقت

0007.jpg

10:30بجے میں دائود خیل پہنچ گیا وہان پر میں نے ضروری کام کیا اور 11:30بجے میں اسکندر آباد کیلئے روانہ ہو گیا ۔گرمی کی شدت کافی زیادہ تھی اور گرم ہوا چل رہی تھی اس وجہ سے سفر کرنا کا فی مشکل تھا دن 12:30بجے مین اسکندر آباد پہنچ گیا وہان پر میں نے 30منٹ میں اپنا کام مکمل کیا اور پھر کالا باغ کیلئے روانہ ہو گیا ۔جب میں کالا باغ پہنچا تو دن کے 1:30بج چکے تھے ۔اور گرمی کافی زیادہ تھی ۔تھوڑی دیر میں نے وہاں پر سٹے کیا اور دوپہر کا کھانا کھا کر میں قمر مشانی کیلئے روانہ ہو گیا

002.jpg

شام کا وقت
4بجے میں قمر مشانی پہنچ گیا وہاں پر میں اپنا کام مکمل کیا کیونکہ گرم ہوا چل رہی تھی اور گرمی بھی کافی زیادہ تھی۔میں 5 بجے قمر مشانی سے عیسیٰ خیل کیلئے روانہ ہو گیا اور 6 بجے عیسیٰ خیل پہنچ گیا میں نے اپنا کام مکمل کیا اور شام 7 بجے میں واپس میانوالی کیلئے روانہ ہو گیا ۔میں رات 9 بجے میانوالی اڈے پر پہنچااور واپس گھر کیلئے روانہ ہو گیا ۔راستے سے بچوں کیلئے فروٹس لئے اور رات 10 بجے میں گھر پہنچ گیا گھر پہنچ کر میں فریش ہوا اور کھانا کھا کر ڈائری لکھنا شروع کر دی جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

image.png

Mash ALLAh jnab bhot peari tasverrain banai hy or achi diary likhe hy good work Brother keep it up

Thanks