سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔
ہر روز کی طرح آج بروز اتوارجب میری آنکھ کھلی تو صبح کے6بج چکے تھے۔ میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور پھر ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا
تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا۔ ۔تھوڑی دیر میں ناشتہ تیار تھا میں نے گھر والوں کے ساتھ ناشتہ کیا۔
پھر میں شاپ پر جانے کیلئے تیار ہو گیا میں 9بجے شاپ پر پہنچ گیا اور پھر کسی ضروری کام کے سلسلہ میں عیسیٰ خیل جانے کیلئے تیار ہو گیا ۔گاڑی میں سامان لوڈکیا اور 10:30بجے روانہ ہو گیا
میں دن 12بجے دائود خیل پہنچا وہاں پر میں نے اپنا کام مکمل کیا اورگرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے تھوڑی دیر وہاں پر رہا پھر میں ۔تقریباً آدھے گھنٹے میں میں اسکندر آباد پہنچا وہاں پر میں نے اپنا کام مکمل کیا اور کام مکمل ہونے کے بعد دن 1 بجے وہاں سے روانہ ہو گیا ۔گلن خیل سے ہوتا ہوا میں وہاں سے کالا باغ کیلئے روانہ ہو گیا ۔پکی شاہ مردان سے کالا باغ تک کارپٹ روڈ بن چکا تھا جس کی وجہ سے گھنٹوں کا فاصلہ اب منٹوں میں طے ہوجاتا ہے ۔۔کالا باغ پہلنچ کر میں نے پہلے کھانا کھایا پھر میں ہسپتال گیا وہاں پر سامان دینے کے بعد میں قمر مشانی کیلئے روانہ ہو گیا ۔ میں نے قمر مشانی پہنچ کر اپنا کام مکمل کیا اور
پھر عیسیٰ خیل کیلئے روانہ ہو گیا قمر مشانی سے نکلتے ہوئے میں ترگ پینچ گیا ۔جب ترگ پہنچا تو شام کے 5 بجے چک تھے ۔وہاں پر کاممکمل کرنے کے بعد میں عیسیٰ خیل کیلئے روانہ ہو گیا ۔جب میں عیسیٰ خیل پہنچا تو وہاں پر جلدی سے اپنا کام مکمل کیا کیون کہ شام ہو چکی تھی اور سورج بھی غروب ہو رہا تھا ۔اس وجہ سے کام مکمل ہونے کے بعد میں سی پیک کے راستے واپسی کیلئے روانہ ہو گیا ۔تقریباً40منٹ کے بعد میں کوٹ بیلیاں انٹر چینج پر پہنچا وہاںسے اترتے ہی میں سیدھا میانوالی کیلئے روانہ ہو گیا ۔جب میں گھر پہنچا تو 9:30 بج چکے تھے میں نے کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارا اور پھر کھانا کھایا ۔کھانے کھانے کے بعد میں نے چائے پی اور پھر ڈائری لکھنا شروع کر دی جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی ۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
ap nay bhut zaida safar kya hai aur atna cities ma ap nay visit kya, ap nay achi tafseel lakhi hai
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
یہ پیاری بچی کی تصویر ہے۔ آپ نے بہت مصروف دن گزارا۔ اللہ آپ کو کامیابی دے۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit