🌹🌹🌹Post by horainfatima 11 march 2023 🌹🌹🌹

in hive-104522 •  2 years ago 

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ****

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد گرامی کا مفہوم ھے۔

🌺 جسم کے ہر جوڑ کا صدقہ ھے۔ اور ہمارے جسم میں 360 جوڑ ہیں ۔ اور انکا صدقہ چاشت کے چار نفل ہیں۔
اور چاشت کے چار نفل پڑھنے سے یہ صدقہ ادا ہو جاتا ھے ۔

💐 آئیے ! چاشت کے نوافل پڑھ کر اپنے جسم کا صدقہ ادا کرتے ہیں ۔،،**********

جی تو میری پیاری بہنوں کیسی ہیں آپ مجھے امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گی میں بھی اللّٰہ کے کرم سے بلکل ٹھیک ہوں ۔ اپ سب کی طرح میں بھی معمول کے کاموں میں مصروف ہوتی ہوں جب بھی تھوڑا سا ٹائم ملتا ہے تو میں اسلامی کتابوں کا مطالعہ کرتی ہوں ۔ کیونکہ مجھے کتابیں پڑھنا آچھا لگتا ہے پہلے گھر میں بہت لوگ تھے تو رونق لگی رہتی تھی پہلے امی چلی گئی ہمیں چھوڑ کر ۔ پھر میری بہن تھی تو اکیلا محسوس نہیں کرتی تھی اب اس کی بھی شادی ہو گئی ہے تو اب سارا دن اکیلے گزرتا کیونکہ گھر 🏡 سے باہر تو جاتی نہیں ۔ اس سال میں میرے بہت سے اپنے مجھ سے دور ہو گئے میری دادی جو کچھہ عرصہ بیمار رہی شدید بیمار رہی اخر ہسپتال میں انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے ۔ پھر میرے اک چاچو کا انتقال ہو گیا جو شوگر کے مریض تھے ۔
پھر میرے ابو کی چاچی جن کو ہم دادی کہتے تھے بہت اچھی تھی وہ بھی اس دنیا سے رخصت ہو گی ان کو فالج کا مرض تھا دس دن تک کوما میں رہی اور پھر اپنے حقیقی مالک سے جا ملی ۔
ہم لوگ اس دنیا میں ایک مسافر کی طرح آئے ہیں جیسے ایک مسافر ایک گاڑی میں سوار ہوتا ہے اور اپنی منزل پر جا کر اتر جاتا ہے ۔
ہم بھی مسافر ہیں یہ دنیا ایک سواری ہے جس میں ہم سوار ہیں ۔
لیکن ہم اس زندگی کو ابدی زندگی سمجھ بھیٹے ہیں ہم اتنا مال جمع کرنے میں لگے ہوئے ہیں جیسے ہم نے یہاں ہمیشہ رہنا ہے ۔ اتنے مظبوط گھر بناتے ہیں جو صدیوں تک نہ ٹوٹے ۔
نہ ہم صدقہ دیتے نہ کسی مظلوم کی آہیں سنائی دیتی بس جمع کرتے جا رہے ہیں ۔
سب سے پہلے آپنے رشتے داروں میں دیکھیں کوئی غریب ہے تو اس کی مدد کر دیا کریں اور کوئی بھی چیز دیں تو اسے جتائیں نہیں سب لوگوں کو نہ بتائیں کے میں نے اس کو ہیے صدقہ دیا ہے اس کی مدد کی کی ہے ۔
بلکے وہ کہتے ہیں نہ کہ نیکی کر دریا میں ڈال
اور یہ بھی کہتے ہیں کہ دائیں ہاتھ سے صدقہ دیں اور بائیں ہاتھ ✋ کو پتہ بھی نہ چلے ۔
اپ کا اس دنیا میں دیا ہوا صدقہ اپ کی سیونگ ہے اگلے جہاں کے لیے اللّٰہ پاک ہیے نہیں دیکھے گا آپ نے تھوڑا دیا ہے یا زیادہ بلکے اللّٰہ پاک اپ کی نیت دیکھیں گے ۔
جب بھی صدقہ خیرات دیں اللہ پاک کی رضا کے لیے دیں نہ کے لوگوں کی نظر میں اچھا بنے کے لیے لوگوں کی نظر میں تو اچھا بن جائیں گے لیکن اس کا کوئی ثواب نہیں ملے گا ۔
اس لیے پہلے نیت کر لیا کریں ۔
اگر اپ نے کسی اچھے کام کی نیت کی ہے اور کسی بھی وجہ سے اپ وہ کام نہیں کر سگے تو پھر بھی اپ کو اچھی نیت کا ثواب ملے گا ۔
یہ تھی میری اج کی ڈائری امید کرتی ہوں اپ سب کو میری ڈائری پسند آئی ہو گی

اللہ حافظ .

Screenshot_20230310-152100~2.png

Screenshot_20230310-152756~2.png

Screenshot_20230310-153602~2.png

Screenshot_20230310-153606~2.png

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

You've got a free upvote from witness fuli.
Peace & Love!

cute baby pictures

yeah bhut pyra bacha hai abi kitny din howay hain paida howa
image.png

Phaly den ke picture le main nay baby ke

بہت پیارا بچہ ہے اللہ پاک اس کی عمر دراز کرے آمین

Ameen