بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
اسلام وعلیکم
کیسے ہیں آپ سب امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے میں تو ٹھیک ہوں لیکن میں نے آپ کو پہلے والی ڈائری میں بھی بتایا تھا کہ میرے ابو ہسپتال میں داخل ہیں جو کے کل واپس آ گئے ہیں تو ان کی عیادت کے لیے کافی سارے لوگ آ جا رہے ہیں تو سارا دن مہمانوں کے ساتھ ہی گزر جاتا ہے دو دن سے کافی گرمی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے باہر کے کام کرنے میں بہت دشواری محسوس ہوتی ہے
آس پاس کے علاقوں میں سیلاب نے بڑی تباہی مچائی ہوئی ہے سیلاب نے تو تباہی مچائی ہے لیکن ہمارے ملک کی عوام نے بھی کوئی کم تباہی نہیں مچائی جیسے ہی سیلاب آئے منافع خوروں نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا ۔ سبزی پیاز وغیرہ سب اتنا مہنگا کر دیا کے عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی ۔
خیر ان کو تو اللّٰہ ہی پوچھے گا لیکن ہمارا فرض یہ بنتا ہے کہ ہم اپنے سیلاب زدگان کی مدد کریں اس کا اجر اللّٰہ تعالیٰ ہمیں عطا کرے گا
Bebé realmente linda, tan linda me gustó mucho la fotografía.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit