میرا نام اقراء اعظم ہے اور یہ میری آج کی ڈائری ہے

in hive-104522 •  3 years ago 

شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان ہے اور رحم کرنے والا ہے بیشک ساری تعریفیں اللہ ہی کی ہیں اور وہ ہی ساری کائنات کا مالک ہے دنیا کی کوئی شہ اس سے ڈھکی چھپی نہیں ہے وہ ہی ہے جو دلوں کے حال جاننے والے ہیں وہ جس کے دل میں چاہے نور ڈال دے اللّٰہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل کر دے اور ہمارے دلوں کو بھی کو بھی اپنے نور سے روشن کر دے اور ہم تو بہت گنہگار اور خطاء کار ہیں اللہ ہی ہے جو ہمیں معاف کر دینے والے ہیں
#میری آج کی ڈائری
اسلام واعلیکم سٹیمیٹس امید کرتی ہوں آپ سب ٹھیک ہو گے اور سب اپنے گھروں میں محفوظ اور خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں میں الحمدللہ رب العالمین کی رحم و کرم سے ٹھیک ہوں اور روز کی طرح اپنی آج کی ڈائری بھی آپ لوگوں سے شیئر کروں گی
آج میری صبح کا آغاز 6 بجے ہوا میں نے اٹھ کر منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اور نماز فجر ادا کی اس کے بعد میں چھت پر چلی گئی اور چڑیوں کی چہچہاہٹ سنتی رہی صبح کا یہ منظر بہت ہی لطف اندوز ہوتا ہے
اسکے بعد میں چھت سے نیچے آگئی اور ناشتہ بنانے کی تیاری شروع کردی ہم نے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا اسکے بعد میں نے جلدی جلدی گھر کی صفائی کی اسکے بعد میں نے اپنی ساس کے ساتھ اپنی نند کے گھر جانا تھا انہوں نے پہلے میرے سسر کے ساتھ جانا تھا مگر وہ اپنی دوکان پر مصروف تھے تو مجھے انہوں نے ساتھ آنے کے لیے کہا میں جلدی سے تیار ہوئی اور بچوں کو بھی تیار کیا
ہم نے انکے گھر اپنی نند کے دیور کا رشتہ پکا ہو جانے کی مبارکباد پیش کرنے جانا تھا ہم انکے گھر کیک اور کولڈرنک لے کر گئے
IMG_20220215_120924.jpg

IMG_20220215_120923.jpg

IMG_20220215_120926.jpg

IMG_20220215_105413.jpg
انہوں نے ہمیں کیک سرو کیا اور ساتھ گول گپے بھی کھاے ہم نے بہت انجوائے کیا ہم نے دو اور گھروں میں بھی جانا تھا ہم 11 بجے گھر سے نکلے اور شام 5.30 بجے ہم گھر واپس آئے بچے آج بہت کھیلے اور تھک بھی گئے تھے تقریباً 6بجے دونوں بچے سو گئے میں نے گھر کی صفائی کی اور روٹی بنائی اسکے بعد میرے شوہر آگئے ہم نے ساتھ کھانا کھایا اور اب میں اپنی آج کی ڈائری سٹیمیٹس کے ساتھ شیئر کروں گی

اختتام

امید ہے آپ سب کو میری آج کی ڈائری بہت پسند آئی ہوگی ووٹ اور کمنٹ کرنا مت بھولیں آپ سے پھر ملاقات ہو گی
جزاک اللہ خیر
Special Thanks to@siryousafharoon🥰
Regards@iqraazam

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Good dairy

image.png

ڈائری کافی اچھی لکھی ہے آپ نے اللہ پاک آپ کو آپکی محنت کا صلہ بھی دے

Achi diary likhi apny

Loading...

Hyeee cake 😁🤤

😜