ایک آپ بیتی //@irsaumar//28_1_22

in hive-104522 •  3 years ago 

بسم اللہ رحمان رحیم
سب کو جمعہ مبارک

السلام علیکم کیا حال ہے سب امید ہے سب ٹھیک ٹھاک ہونگے

20220128_151002.png

آج میں آپ سب کے ساتھ اپنا خود پہ بییتا ہوا واقعہ شیئر کرنا چاہتی ہوں ۔جس کی وجہ سے میں کافی زیادہ ڈسٹرب بھی تھی اور ۔میرا دل بہت پریشان ہو گیا تھا

ہر کسی کی زندگی میں کسی نہ کسی طرح کی پریشانیاں گزر رہی ہوتی ہے میری زندگی میں بھی میری صحت کے حوالے سے کچھ پریشانیاں ہے ۔ہمارے گھر ایک آنٹی آئی اور یونہی باتوں باتوں میں
میں نے ان سے اپنی صحت کے مسائل ڈسکس کرنا شروع کر دیے ۔
انہوںمی نے مجھے تسلی دی اور مجھے دم کروانے کا بولا میں دم پر تو یقین رکھتی ہوں کیونکہ دم میں اللہ کا کلام پڑھا جاتا ہے میں نے انہیں بولا کہ میں دوائی بھی کھا رہی ہو اور ساتھ د م بھی کروایاہےکافی جگہوں سے ۔ے
انہوں نے مجھے بولا کہ میرے ساتھ فلاں جگہ پے چلو میں تمہیں دم کرواتی ہوں اور دیکھنا تم بالکل ٹھیک ہو جاؤ گی۔ میرا دل نہیں مان رہا تھا اس لئے میں نے انکار کیا لیکن ان کے بارہا اصرار پر میں بے دلی سے ان کے ساتھ جانے کے لئے تیار ہو گئی

میں ان کے ساتھ چلی گئی وہ مجھے کسی مزار پر لے گئی جب ہم مزار میں گئے تو وہاں پر ایک قوالی پڑھ رہے تھے جس میں ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بیان کی جا رہی تھی یہ سب تو سننے میں بہت سکون دینے والا تھا لیکن جب ہم سیڑھیاں چڑھ کر مزار کے اوپر گئے تو آنٹی نے مجھے کہا کے اب تم یہ دربار والے بابا جی کا ورد کرتی رہو اور انہیں بولو کہ میں آپ کے در پہ آعی ہوں اور اب آپ نےمجھے خالی ہاتھ نہیں بھیجنا مجھے صحت عطا
کریں (نعو ذ باللہ )۔

میرے دل کو یہ بات بہت گراں گزری میں نے سوچا کہ عطا کرنے والی ذات تو صرف خدا کی ہے۔ خدا کے علاوہ تو کوئی کسی کو کچھ نہیں دے سکتا ۔اس لئے میں نے آنٹی کی بات پر کان نہ دھرے اور دل ہی دل میں اپنے اللہ سے دعا کرنے لگے کہ اے اللہ تیرے بزرگ بندے ہیں دنیا میں مانتی ہوں لیکن میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ مجھے اگر کچھ دے سکتا ہے تو وہ صرف تو ہی ہے اس لیے مجھے صرف تو ہی صحت عطا کر میں یہاں سے دم کروانے کی دعا کروانے کی نیت
سے آئی ہوں اور اور تو ہی ہے جو اس دم میں شفا ڈالے گا

پھر ہم مزار پر گئے مزار پر میں نے دعا مانگی ان کے لیے فاتحہ خوانی کی لیکن اس کے بعد آنٹی نے کچھ عجیب و غریب باتیں کرنا شروع کر دیں ۔مثلا اس طریقے سے دعا مانگو نعوذباللہ اس طرح سے سر جھکاؤ اس طرح سے ان کے مز ار کك گر د چکر لگا و ۔مجھے یہ ساری باتیںبالکل بھی مناسب نہیں لگ رہی تھی ۔میرے دل پر اچانک سے ایک بوجھ آگیا کھیل نہ ہوسکا گلہ نہیں میں شرک نہ کرنے لگ جاؤں ۔اس لیے میں آنٹی سے ناراض ہو کر اپنے گھر واپس آگئی

تب سے میں یہ بات سوچ رہی ہوں کہ آخر ہمارا ایمان اتنا کمزور

کیسے ہو گیا ہے ہمارا دل یہ بات آخر مان بھی کیسے سکتا ہے کہ خدا کے علاوہ کوئی اور ہے جو ہمیں دے سکتا ہے یا جس سے ہم فریاد کریں تو وہ ہماری تکلیف کو محسوس کر سکتا ہے اے خدا ہی ہے جو دلوں کے راز جانتا ہے ایک وہی ہے جو شفا عطا کر سکتا ہے اس کے ایک کن کہنے کی دیر ہے اور ہمارے بگڑے ہوئے کام ایک پل میں سیدھے ہو جاتے ہیں
دم کی حقیقت ثابت ہے کیونکہ اس میں اللہ کے پاک کلام کی سورتیں پڑھی جاتی ہیں ہم لوگ اپنے آپ کو گناہ گار سمجھتے ہیں اس لیے ہم سوچتے ہیں کہ کسی نیک ہستی کے منہ سے الفاظ نکلے تو شاید ان میں زیادہ تا ثیرہو لیکن اگر ان ہستیوں سے ہم اس طرح کے امید لگا لیں کہ وہ چاہیں تو ہمیں عطا کر سکتے ہیں تو ایسا کچھ
بھی نہیں ۔
گھر آنے پر میں نے اپنے خدا سے معافی مانگیں اور خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا کہ اس نے میرا ایمان کمزور نہیں ہونے دیا اور ایک لمحے کے لیے بھی مجھے کمزور پڑنے نہیں دیا ۔مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرا خدا پر پکا یقین ہے اور میں اس بات پے ایمان لاتی ہوں کہ خدا کے سوا کوئی ہمیں کچھ عطا نہیں کر سکتا ۔

یہ تھی میری خود پر بیتی پوری کہانی امید ہے کہ آپ کو بھی اس کہانی سے ضرور سبق حاصل ہوا ہو گا
اللہ پاک ہم سب کا ایمان مضبوط بنایا اور ہمارا خاتمہ بالایمان کرے آمین یا رب العالمین

Kind regards:
@irsaumar

Special thanks
@yousafharoonkhan
@janemorane

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

behtreen

Loading...