ویلنٹائن ڈے //@irsaumar//15_02_2022

in hive-104522 •  3 years ago 

🌹 سبق آموز تحریر 🌹

20220215_215548.png

محبّت کے نام پر بربادی (ویلنٹائن ڈے)

✍ سید محمد شہزاد عطاری مدنی۔

(ماہنامہ فیضانِ مدینہ، فروری 2018ء)


محبت کے عالمی دن کے نام پر ہر سال 14 فروری کو منایا جانے والا ویلنٹائن ڈے (Valentine Day) بھی اسی سلسلے کی ایک کَڑی ہے، جو دَرحقیقت مَحبت کے نام پر بربادی کا دن ہے۔ 

ویلنٹائن نامی غیر مسلم کی یاد میں منائے جانے والے اِس دن کو غیر اَخلاقی حرکات اور اَحکامِ شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا مجموعہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ 

اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اُس کے رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی چند نافرمانیاں اور اُن پر ملنے والے عذاب مُلاحظہ کیجئے اور اِس دن کی نحوست سے خود کو دور رکھئے۔```

*✨ بے حیائی کا سیلاب:*

```اس دن بالخصوص مخلوط تعلیمی اداروں میں بےپردگی و بے حیائی کے ساتھ اَجنبی مَردوں اور عورتوں کا میل مِلاپ ہوتا ہے، حالانکہ حدیثِ پاک میں  اس کی مَذمّت یوں بیان کی گئی ہے کہ:```

*کسی کے سَر میں لوہے کی سُوئی گھونپ دی جائے یہ اجنبی عورت کو چھونے سے بہتر ہے۔*

*📖 معجم کبیر، 20 / 211*

*✨ ہاتھ اور پاؤں کا  بَدکاری کرنا:*

```لڑکے لڑکیاں تحائف اور پھول خرید کر نامحرموں کو پیش کرتے ہیں اور اپنی ناجائز محبت کا اظہار کرتے ہیں، حدیث پاک میں ہے:``` 

*ہاتھ اور پاؤں بھی بَدکاری کرتے ہیں اور اِن کا بَدکاری (حَرام) پکڑنا اور (حَرام کی طرف) چل کر جانا ہے۔* 

*📖 مسلم حدیث: 6754* 

*✨ شَراب نوشی کو فَروغ ملنا:*

```اس دن رَنگ رَلیاں مَنانے کیلئے شراب اور نَشہ آور چیزوں کا بے تَحاشہ (بہت زیادہ) اِستعمال کیا جاتا ہے، جبکہ حدیث پاک میں ہے کہ:```

*جو شخص شَراب کا ایک گُھونٹ بھی پئے  گا، اُسے اِس کی مِثل جہنَّم کا کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا۔*

*📖 معجم ِکبیر، 8 / 197*

*✨ گانے باجے کا اِہتمام:*

```اس دن کو مَنانے کیلئے جہاں چھوٹے پیمانے پر گانے باجے، مُوسیقی بجائی جاتی ہے، وہیں بڑے پیمانے پر میوزیکل پروگرامز اور فنکشنز کا بھی اِہتمام کیا جاتا ہے، جبکہ روایت میں ہے کہ:```

*جو شخص کسی گانے والی کے پاس بیٹھ کر گانا سُنتا ہے قیامت کے دن اُس کے کانوں میں پِگھلا ہوا سِیسہ اُنڈیلا جائے گا۔*

اللہ پاک ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمیں نیکی کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اور غیر ضروری رسومات میں حصہ لینے سے بچائے ۔آمین یا رب العالمین 

Kind regards:
@irsaumar

Special thanks
@yousafharoonkhan
@janemorane
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!