اسلام وعلیکم کیسے ہیں آپ لوگ امید کرتی ہوں آپ سب لوگ ٹھیک ہوں گے۔آج میں آپکو انڈے کے فوائد بتاؤں گی۔
انڈوں کے بارے میں اکثر اوقات کہا جاتا ہے کہ ان میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ قدرتی غذاؤں میں غذائیت کے لحاظ سے انڈوں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔بہت زیادہ پرغذایئت
انڈے ہماری زمین پر سب سے زیادہ غذائی اجزا والی غذاؤں میں سے ایک ہیں۔
آپ انہیں اُبال کر کھائیں، آملیٹ بنائیں، فرائی کریں یا پھر کسی بھی طریقے سے کھائیں یہ آپ کے جسم کے لیے پروٹین، وٹامن اور منرلز پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں اور آپ کی جیب پر بھی بھاری نہیں پڑتے۔چھ ہفتوں تک ایک دن میں دو انڈے کھانے سے ایچ ڈی ایل کی سطح میں 10 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔جیسے جیسے ہماری عُمر بڑھتی جاتی ہے تو ہمیں اپنی آنکھوں کا بہتر خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انڈے زردی میں لوٹین اور زیکسینتھین کی بڑی مقدار ہوتی ہے، جو مددگار اینٹی آکسیڈینٹس ہیں جو آنکھوں میں موتیا کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ انڈوں میں وٹامن اے بھی زیادہ ہوتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔کولین، انڈوں میں پایا جانے والا ایک ضروری غذائی جزو ہے جو دماغ کی نشوونما اور افعال کو متحرک کرتا ہے۔ یہ یادداشت برقرار رکھتا اور ہماری دماغی صحت بہتر کرتا ہے۔انڈا ایک طاقتور غذا ہے جو پروٹین اور چربی دونوں کا شاندار مجموعہ ہے۔ جب روزانہ استعمال کیا جاتا ہے تو، یہ نہ صرف آپ
کو طویل عرصے تک بھرا رکھتا ہے بلکہ یہ آپ کے وزن میں کمی کے سفر میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ہمارے کھانوں میں ان کی مسلسل موجودگی کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ ہمیں صحت سے متعلق کئی فوائد فراہم کرتے ہیں، اُبلے ہوئے انڈے اور آملیٹ پروٹین، کیلشیم، کئی وٹامنز اور غذائی اجزاء کا ذریعہ بھی ہیں۔پروٹین انسانی جسم کے لیے انتہائی اہم جز ہے جو ہر طرح کے ٹشوز اور مالیکیولز بنانے میں مدد دیتا ہے جو ساخت اور افعال کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔
غذا سے مناسب مقدار میں پروٹین کا حصول بہت اہم ہوتا ہے اور انڈے اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔
ایک انڈے میں 6 گرام پروٹین ہوتا ہے جبکہ اس غذا میں تمام ضروری امینوایسڈز بھی درست مقدار میں ہوتے ہیں جو جسم کو پروٹین کے مکمل استعمال کے قابل بناتے ہیں۔
پروٹین کی مناسب مقدار کو جزوبدن بنانا جسمانی وزن میں کمی، مسلز کو بڑھانے، بلڈ پریشر کو کم کرنے اور ہڈیوں کی صحت کو بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے اور یہ تو محض چند فوائد ہیں، اس سے ہٹ کر بھی جسم کو بہت کچھ ملتا ہے۔پروٹین مختلف امینو ایسڈز سے بنتا ہے اور اس کی نو اقسام انڈوں سے حاصل ہوتی ہیں۔ اسی لیے ان کو ہائی کوالٹی پروٹین کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ایک بڑے انڈے میں چھ گرام پروٹین ہوتا ہے
۔انڈوں میں غذائی کولیسٹرول کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، یعنی ایک انڈے میں 212 ملی گرام، جبکہ روزانہ غذا کے ذریعے 300 ملی گرام کولیسٹرول کو جزوبدن بنانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
مگر اہم بات یہ ہے کہ غذا میں موجود کولیسٹرول ضروری نہیں کہ خون میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کرے۔
جسم کے اندر جگر روزانہ بڑی مقدار میں کولیسٹرول تیار کرتا ہے اور جب غذائی کولیسٹرول کا استعمال زیادہ ہوتا ہے، تو جگر کولیسٹرول بنانے کی شرح کم کردیتا ہےدرحقیقت انڈوں کو لگ بھگ مثالی غذا قرار دیا جاسکتا ہے جس میں لگ بھگ ہر وہ غذائی جز موجود ہے جس کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے۔
امید کرتی ہوں آپکو میری پوسٹ پسند آۓ گی۔اللہ نے چاہا تو کل نئی ڈائری کے ساتھ حاضر ہوں گی۔
جزاک اللّہ
یہ سچ ہے کہ کولیسٹرول کے مریض کے لیے انڈے بہت نقصان دہ ہیں۔ زردی کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔ کولیسٹرول صحت اور دل کے مریضوں کے لیے بھی اچھا ہے۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
bari marbani sir ap ki ap ku acha luga mara post
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
anday tu sahat ka lia bhut achay hotay hain. yeah bat bhe dorust hai ka yeah BP ma azafa krtay hain. humain atyat krna chya
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
balkul anday achay hotay hain lakin humain chya ka hum bp ka sorat ma atyat krain
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
andy sardion me bhot achy lagty hain
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit