بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
کیا حال ہے سٹیمنٹ فیملی کا امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کی مشکلات آسان فرمائے آمین
میری آج کی ڈائری
میں آج بھی صبح سویرے اٹھی دانت صاف کیۓ منہ ہاتھ دھلویا وضو کیا اللہ کے حضور نماز ادا کی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد ٹی وی کوآن کیا اور کچھ دیر قرآن پاک کی تلاوت سنی پھر امی کے پاس کچن میں گئی اور ناشتہ بنانے میں مدد کی جب ناشتہ بن گیا تو سب نے مل کے ناشتہ کیا جب سب نے ناشتہ کر لیا تو ناشتے والے برتن سمیٹے پھر روز کی روٹین کی طرح سب کے بستر فولڈ کیے پھر کمروں سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی اس کے بعد صحن سے جھاڑو لگایا جلدی سے جھاڑو ختم کرکے پھر میں تیار ہوگی کزن کی شادی کے لیۓ کچھ کپڑے لینے تھے ہم سب تیار ہو کے بازار چلی گئیں شاپنگ کرنے کے لیے میری بہن بھی تیار ہوگئ ساتھ آنے کے لیے ہم نے شاپنگ کی اور پھر ہمیں بھوک لگ گئی ٹائم کافی زیادہ ہوگیا تھا اس لیے ہم نے بھائی کو بولا کے کھانا کھلائے کھانا کھایا اور ساتھ میں کچھ فوٹوگرافی بھی کی اور پھر گھر آگئے گھر آکر کچھ دیر آرام کیا اور پھر چار بجے اوٹھی ہون روٹین کے مطابق کام کیے اور پھر بچے آگئے آج بہت تھکی ہوئی تھی اس لیے آج بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے لیے دل ہی نی کر رہا تھا اس لیے تھوڑا بہت کام کروایا اور چھٹی دے اور پھر گھر کے کام کیے سالن بنایا امی نے روٹیاں پکائی اور پھر سب نے مل کر کھانا کھایا اور پھر رات کو کچھ دیر چہل قدمی کی اور ساتھ میں رات کو پھولوں کی تصاویریں بھی بنائیں جو ابھی آپ سب کے ساتھ شیئر کرون گی اور پھر کمرے میں آکے سب بیٹھ کر گپ شپ لگائی اور میں ساتھ میں پوسٹ بھی لکھتی رہی اور پھر سوگی بہت تھکی ہوئی تھی اور میری پوسٹ رہہ گئ اس لیے ابھی لگا رہی ہون
امید ہے کہ آپ سب کو میری آج پوسٹ
پسند آئے گی اگر پسند آئے تو کمنٹ میں بتا دیجے گا آپ سب کو بہت شکریہ سپورٹ کرنے کے لیے
bhut mazay ka lug raha khana mari tu moon pani a gya
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit