۔
"حجاج بن یوسف" کے دور میں دنیا کا ایک نامور معالج گزرا ھے "شعیب بن زید" حجاج نے اس سے اچھی صحت کا نسخہ لکھوا لیا۔ یہ نسخہ اس کی پوری طبی زندگی کا نچوڑ تھا‘ معالج نے حجاج کو بتایا
(1) گوشت صرف جوان جانور کا کھاؤ خواہ دس دن کے بھوکے ھی کیوں نہ ھو۔
(2) جب دوپہر کا کھانا کھاؤ تو تھوڑی دیر سو جاؤاور شام کا کھانا کھا کر تھوڑی دور پیدل چلو خواہ تمہیں کانٹوں پر چلنا پڑے۔
(3) پیٹ کی پہلی غذا جب تک ھضم نہ ھو جائے دوسرا کھانا نہ کھاؤ خواہ تمہیں تین دن لگ جائیں۔
(4) جب تک واش روم(بیت الخلاء) نہ جاؤ سونے کیلئے بستر پر نہ جاؤ خواہ تمہیں ساری رات کیوں نہ جاگنا پڑے۔
(5) پھلوں کے نئے موسم میں پھل کھاؤ، موسم جانے لگے تو پھل کھانا چھوڑ دو خواہ تمہارے لئیے کھانے کیلئے کوئی اور چیز دستیاب نہ ھو۔
(6) کھانا کھا کر پانی پینے سے بہتر ھے تم زھر پی لو، ورنہ کھانا ھی نہ کھاؤ۔