اسلام علیکم
منگل کے دن میں صبح نماز کے لیے جب اٹھا تو اسوقت بجلی نہیں تھی۔ میں نے صبح اٹھ کر مسجد جا کر نماز باجماعت پڑھی۔ امام مسجد نے جب نماز پڑھائی تو اس نے مسجد کی موٹر مشین کے لیے نمازیوں کو چندہ جمع کرنے کے لیے کہا۔ میں نماز پڑھ کر گھر واپس آ گیا۔ گھر پہنچ کر میں نے نیا لباس پہنا اور پھر ناشتہ کیا۔
ناشتہ کرنے کے بعد میں سکول کے لیے روانہ ہوا۔ جب میں بس سٹینڈ پر پہنچا تو بارش کی وجہ سے بس سٹینڈ میں پانی جمع تھا اور مسافروں کو آنے جانے میں تکلیف ہورہی تھی۔ میں نے ٹکٹ لیا اور سواریاں پوری ہونے کا انتظار کرنے لگا۔ جب گاڑی سواریوں سے بھر گئی تو گاڑی سفر پر روانہ ہوگئی۔ میں گاڑی سے اترا جب میرا سٹاپ آیا۔
جب میں سٹاپ پر اترا تو میرا ایک طالب علم موٹر ساہیکل پر سکول آ رہا تھا تو اس نے مجھے گاڑی سے اترتے ہوئے دیکھ لیا میں نے جب دیکھا تو میرا طالب علم نے مجھے موٹر ساہیکل پر بیٹھایا تو میں سکول پہنچ گیا۔سکول پہنچ کر میں نے اپنی حاضری لگائی اور پھر سٹاف روم جا کر اسمبلی کا انتظار کرنے لگا۔
جب اسمبلی کا وقت ہوا تو سکول کے چپراسی نے گھنٹی بجائی اور تمام سٹاف اسمبلی گرونڈپہنچ گیا۔
اسمبلی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ چونکہ گرمی دن کے آغاز سے زیادہ ہوجاتی ہے تو اسمبلی کا وقت مختصر ہوتا ہے۔لیکن اسمبلی میں تلاوت قرآن ، نعت ، قومی ترانہ اور دعا لازمی پڑھائی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ بزم آدب کا دن بھی اسمبلی میں منایا جاتا ہے۔ تمام کلاسز ہفتہ میں ایک دن شیڈول کے مطابق تقریر تیار کرتی ہیں یہ سب اسمبلی کا حصہ ہوتا ہے۔
جب اسمبلی ہوگئی تو میں نے اپنے پریڈ پڑھائے اور پھر بریک میں سب سٹاف نے مل کر چائے اور پلاو کھایا۔ سکول سے چھٹی کے بعد میں گھر کے لیے روانہ ہوا۔گھر پہنچ کر میں نے نماز ظہر پڑھی , پھر میں نے کھانا کھایا۔ جب کھانا کھا لیا تو میں نے کچھ دیر آرام کیا پھر عصر کے وقت میں روز ٹیوش اکیڈمی بچوں کو پڑھانے جاتا ہوں لیکن میں ٹیوشن اکیڈمی نہیں گیا اور ہم سب ٹیوشن اکیڈمی کے ٹیچرز باہر گھومنے چلے گئے۔ ہم شام تک گھومتے رہے چہل قدمی کی تربوز کھایا نہر کے کنارے اور شام کو مسجد میں نماز پڑھ کر گھر پہنچ گیا۔
اس پوسٹ میں یہ پھولوں کی تصاویر میں نے کچھ دن پہلے سکول کے نزدیک ایک جگہ ہے وہان سے بنائی تھیں۔ یہ جنگلی پودا ہے اسکے پھول بہت پی خوبصورت ہیں۔
شام کو گھر پہنچ کر بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔پھر میں کچھ دیر کے باہر نکل گیا۔ داہی ناشتہ کے لیے خریدی انڈے ڈبل روٹی خریدی۔
یہ سب خرید کر گھر واپس آ گیا پھر عشاء کی نماز کا وقت ہوگیا۔عشاء کی نماز پڑھنے مسجد گیا۔نماز پڑھ کر گھر واپس آ گیا۔
گھر پہنچ کر سب کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔ کھانے کے بعد کچھ دیر خبرین موباہل پر دیکھی۔ ملکی حالات سیاسی حالات روز بروز خراب ہورہے۔
پھر چائے پی اور اپنے والدہ صاحب سے گپ شپ لگائی انکو آج کے دن کے متعلق بتایا۔
یہ تھی میری گزشتہ منگل کی ڈاہیری۔اب احازت چاہتا ہوں۔اسوقت شام کی نماز کا وقت ہے میں ڈاہیری لکھ کر مسجد نماز پڑھنے جاو گا۔
Me encantan los seguidores de color amarillo, no puedo entender su idioma, pero creo que estas son flores realmente únicas, no las había visto antes, es la primera vez que las veo aquí.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit