شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا حال ہے جی آپ سب دوستوں کا امید ہے سب خیریت سے ہوں گے الحمدللہ میں بہت اچھا ہوں
سب سے پہلے میں آپ کی خدمت میں ایک حدیث پیش کرتا ہوں
(ایمان کی مٹھاس )
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ رب العزت نے فرمایا :
(نامحرم پر )
نظر شیطان کے تیروں میں سے ایک زہریلا تیر ہے
جو اسے میرے خوف سے چھوڑ دے تو میں اس کے عوض اسے ایسا ایمان عطا کروں گا جس کی مٹھاس و اپنے دل میں محسوس کرے گا ،،۔
(الترغیب والترہیب )
اب میں اپنی بات شروع کرتا ہوں ماشااللہ آج کا دن میرا بہت اچھا گزرا ہے صبح میں اٹھا وضو کیا اور نماز پڑھائی اس کے بعد بچوں کو قرآن پاک پڑھایا آج ساڑھے سات بجے چھوٹی کردی کیونکہ آج ہماری مسجد میں جماعتو ں کا جوڑ تھا اس لیے آج جلدی چھٹی کی تھی ویسے تو گیارہ بجے چھٹی ہوتی ہے جیسا کہ آپ کو پتہ ہے آج اتوار بھی تھا؛ آپ سب مسلم کو پتہ ہوگا کہ سال اندرون پیدل تبلیغی جماعتیں چلتی ہیں دو جماعتیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں یعنی کہ ایک روڈ کے اس سیٹ میں دوسری اس سائیڈ پہ پندرہ دن گزرنے کے بعد دونوں جماعتیں ایک مسجد میں جمع ہوجاتی ہیں اور وہ اپنی اپنی کارگزاری سناتی ہیں ایک دوسرے کو جو ان پندرہ دنوں میں ان کے ساتھ گزری ہوتی ہے ؛کارگزاری سننے کے لیے علاقے کے لوگ بھی ساتھ ساتھ جمع ہو جاتے ہیں اور آنے والی جماعتوں کی نصرت بھی کرتےہیں اور ان کے لیے اکرام کا بھی بندوبست کرتے ہیں وہ کہتے تو نہیں ہے یعنی کہ جماعت والے خود تو نہیں کہتے پرمقامی حضرات اپنی خوشی سے کرتے ہیں کیونکہ یہ لوگ اللہ کے راستے میں نکلے ہوتے ہیں اور راستے میں ان کو طرح طرح کی تکلیف پیش آتی ہیں اس لیے مقامی حضرات مل کر ان کے لئے اکرام کا بندوبست کرتے اوریہ اللہ کے مہمان بھی ہوتے ہیں ۔
پروگرام شروع ہونے سے پہلے بجلی نہیں تھی میں جنریٹر چلا گیا دیکھا کہ جنریٹرکی کیک ٹوٹی پڑی تھی میں جاکے دکان سے جنریٹر لے آیا
کیوں کہ بجلی اور سپیکر کا کام میرے ذمہ تھا
پروگرام تقریبا آٹھ بجے شروع ہوا اور گیارہ بجے دعا ہوئی
اللہ پاک ہم سب کو اپنےدین کی خدمت کے لئے قبول فرمائے اور دین کی صحیح صحیح سمجھ عطا فرمائے اور اپنے پیارے حبیب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرما ۔ؕ
امید ہے آپ سب کو میری ڈائری پسند آئی گی
بس آج کے لیے اتنا ہی کل انشاللہ زندگی باقی ملاقات باقی
اللہ حافیظ
وسلام
Aap nay achi photography ki hy
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Bhot achi hades sonai hay AP nay
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit