شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک نے میری تمام بہنوں اور بھائیوں کو ہمیشہ سلامت رکھے آج جب میں سحری کے وقت اٹھی تو واش روم میں جا کر وضو کیا اور پھر کچن میں جا کر سحری بنانے کے لیے برتن کو باہر صحن کے چولہے میں رکھے پھر آگ جلا کر سحری بنانے لگے جب سب گھر والوں نے سحری کرلی تو پھر میں نے برتنوں کو سمیٹا اور پھر قرآن پاک کی تلاوت کی جب روزہ کا ٹائم ختم ہوا اور پھر روزہ بند کر کے میں نے نماز فجر ادا کی پھر میں نے گائے کو بھوسہ ڈالا کر کچن میں جا کر بالٹی لے کر گائے کا دودھ نکالنے کے لیے ائی دودھ نکل کر دودھ کو جا کر کچن میں رکھا اور کمرے میں جا کر لیٹ گی پھر اٹھ کر میں نے گائے کے گوبر کو اٹھا کر کے باہر پھینکا اور پھر جھاڑو دیا اس کے بعد میں نے کچن میں سے سحری والے برتنوں اٹھ کر دھونے گئی پھر مرغیوں کو دا نے اور پانی ڈالا پھر میں نے گائے کو پانی پلایا اور پھر میں نے آٹا گوندھا کر رکھا اور گائے کو پانی پلایا دھوپ تیز ہوئی تو میں نے گائے کو کمرے میں بندھ دیا اور خود بھی جا کر کمرے میں پی ٹی وی آن کرکے ڈرامہ دیکھنے لگی ایک بجے میں سو گئی پھر اٹھ کر وضو کیا اور نماز ظہر ادا کر کے قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگی جب تلاوت کر لی تو پھر گائے کو باہر صحن میں باندھا اور اس کو پانی پیلا کر چارہ ڈال دیا پھر میں نے فریج میں سے سبزی نکال کر اس کے اوپر سے چھری کی مدد سے چھلکے اتارنے لگی آج میں نے توری کی سبزی کا سالن بنایا تھا جب عصر کی نماز اس وقت ہوا اور اذان ہونے لگی تو میں نے وہ بھی لیا اور نماز ادا کرکے پکوڑے بنانے کے لیے آلو کاٹنے لگیں اور پھر میں نے بیسن کا مصالحہ تیار کر کے رکھ دیا پھر میں نے روٹی بنائی اس کے بعد میں نے افطاری کے لئے الوں کے پکوڑے بنانے لگی جب پکوڑے بن گئے تو پھر میں نے صحن میں چٹائی ڈال کر اس پر افطاری کا سارا سامان جمع کیا اور پھر دسترخوان لگا کر روزہ افطار ہونے کا انتظار کرنے لگی
افطاری کے بعد میں نے مغرب کی نماز ادا کی تو میرے جسم میں بہت ہی زیادہ تھکن محسوس ہونے لگی تو میں جاکر چارپائی پر لیٹ گی
اور پھر میں نے اٹھ کر افطاری والے برتنوں کو سمیٹ کر کے کچن میں رکھا میں امید کرتی ہو کہ میری بہن نے میری آج کی ڈائری کو پسند کریں گئی کل موبائل خراب ہونے کی وجہ سے ڈائری پوسٹ نہیں کر سکی تو آج کر رہی ہو
tori ka khana mujay bhut pasand hai, aur yeah sahat ka lia bhe bhut faida mand hai
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
es mi alimento vegetal favorito
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit