شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری سب بہنوں اور بھائیوں کو السلام علیکم اج میں نے سویرے اٹھ کر منہ ہاتھ دھویا اور پھر کچن میں جا کر ناشتہ بنانے لگی
ناشتہ بنانے کے بعد میں نے بالٹی لے اؤ اس میں پانی ڈال کر گائے کے پاس گئے پہلے میں نے جھاڑو لے کر گائے کے نیچے سے گوبر کو ایک سائیڈ پر کیا اور پھر چارہ ڈال کر گائے کا دودھ نکالنے بیٹھ گئی دودھ نکالنے کے بعد میں کچن میں ائی جہاں پر میں نے دودھ کو چھان کار گرم کرنے کے لیے اگ پر رکھ دیا پھر میں نے جا کر گوبر کو اٹھا کر اس کے اولی بنائے اور مرغیوں کو دانہ پانی ڈالا پھر میں نے جھاڑو لے کر کچن اور کمروں کی صفائی کی پھر میں نے ناشتے والی برتن اٹھا کر نلکے پر دھونے کے لیے لی کر گئی برتن دھونے کے بعد میں نے گائے کو پانی پلایا اور کمرے میں باندھ دیا پھر میں نے کچن میں ا کر دودھ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پانی میں رکھ دیا وہ اس کے بعد میں نے اج پالک بنانے کے لیے پہلے پالک کو اچھی طرح دھویا اور پھر اس کو باریک کاٹ کر ایک بار پھر صاف پانی کے ساتھ دھو کر پیاز کاٹے اور پالک بنانے کے لیے کچن میں اگ جلائی پالک بنانے کے بعد میں نے اٹا گوندا اور پھر تندور میں اگ جلا کر روٹیاں بنانے لگی روٹی بنا کر میں کچن میں ائی اور دودھ کو فرج میں رکھ دیا اور روٹی کھا کر میں نے ٹی وی ان کیا اور ڈرامہ دیکھنے لگی دوپہر کے وقت میں نے گائے کو باہر صحن میں باندھا اور پانی پلا کر چارہ ڈالا صبح والے دھوئے ہوئے برتنوں کو کچن میں رکھ دیا پھر میں نے رات کی روٹی بنانے کے لیے اٹا گوندا اور روٹیاں بنائیں اور اس کے بعد میں نے رات کے کھانے کے لیے انڈوں کا سالن تیار کیا رات کا کھانا کھا کر میں نے اج کی ڈیری لکھی