شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہے سٹیم میں کام کرنے والی سب بہنوں اور بھائیوں کو میری طرف سے السلام علیکم سویرے اٹھ کر میں نے منہ ہاتھ دھویا اور پھر کچن میں جا کر برتن جمع کیے ائے اور اگ جلا کر ناشتہ بنانے کی تیاری شروع کر دی جب ناشتہ تیار ہوا تو میں نے ناشتہ گھر والوں کو دیا اور اس کے بعد کچن میں سے بالٹی لی اور پانی ڈال کر گائے کہ پاس میں چلی گئی جہاں پر میں نے پہلے جا کر گائے کہ نیچے گوبر کو ایک سائیڈ پر کیا اور پھر گائے کے تھنوں کو پانی کے ساتھ اچھی طرح دھو کر دودھ نکالنے لگی دودھ کو میں کچن میں لے کر ائی اور پھر ڈھانپ کر رکھ دیا اس کے بعد میں نے جا کر گوبر کو اٹھا کر اس کے اولے بنائے پھر کچن میں واپس ا کر پرندوں کو چھوٹی چھوٹی روٹی کے ٹکڑے کر کے ڈالے اور پھر میں نے کچن میں سے دانے لیے اور مرغیوں کو جا کر ڈالنے لگی پھر میں نے برتن اٹھائے اور جا کر نلکے پر برتن دھونے لگی اس کے بعد میں نے جھاڑو لیا اور سارے گھر اور صحن میں جھاڑو دے کر کپڑوں کو دھونے کے لیے واشنگ مشین چلا دی پھر میں نے اج گوشت کا سالن بنانے کے لیے گوشت کو اگلنے کے لیے اگ پر رکھ دیا اور پھر میں نے گائے کو پانی پلا کر چارہ ڈالا اور کمرے میں باندھ دیا پھر اٹا گوند اٹا گوندنے کے بعد میں نے گوشت کا سالن تیار کیا
پھر روٹی پکائی روٹی کھانے کے بعد میں نے جا کر کمرے میں رسالہ پڑھنے لگی چار بجے میں نے گائے کو باہر صحن میں باندھا اور پانی پلا کر چارہ ڈال دیا اور کپڑوں کو سمیٹ کر کمرے میں رکھ دیا عصر کی نماز ادا کر کے میں نے شام کے کھانے کے لیے روٹی بنائی اور پھر سالن گرم کر کے رکھا