شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہے اج اٹھ کر میں نے وضو کیا اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد قران پاک کی تلاوت کی اور پھر کچن میں جا کر ناشتہ بنانے لگی ناشتہ بنانے کے بعد مین نے گائے کو باہر صحن میں باندھا اور اس کو چارہ ڈالا الحمدللہ اپ میری گائے کافی بہتر ہے اور اس کے بچہ کی پیدائش میں ابھی ایک مہینہ باقی ہے اپ سب دوست اور بہنیں میری کے لیے مزید دعا کریں پھر میں نے گائے کے کمرے میں سے گوبر اٹھا کر باہر پھینکا اور پھر میں نے کمروں میں بستر سمیٹ کر رکھے اور جھاڑو دیا اس کے بعد میں نے ناشتے والے برتنوں کو دھویا اور پھر گائے کو دوائی دے کر پانی پلا دیا پھر دودھ دینے والا ایا تو میں نے دودھ کو گرم کرنے کے لیے اگ پر رکھ دیا اور اٹا گوند کر رکھا اج سالن بنانے کے لیے میں نے پالک کو صاف کیا
اور پھر اچھی طرح دھو کر پالک کا سالن بنانے لگی جب سالن تیار ہونے لگا تو میں نے روٹیاں بنائی اور پھر روٹی کھا کر میں نے ٹی وی ان کیا اور اس پر میری پسندیدہ ڈرامہ لگا ہوا تھا جس کا نام ہے مجھے تم قبول نہیں وہ دیکھنے لگی پھر میں نے چائے بنائی اور چائے پی کر روٹی اور چائے والے برتن دھو کر رکھے پھر میں نے گائے کو کمرے میں باندھ کر چارہ ڈالا پھر میں نے شام سے پہلے رات کے کھانے کے لیے روٹیاں بنائیں اور پھر سالن گرم کر کے ساتھ گھر والوں کو دیا یہ تھی میری اج کی سٹوری