شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری سب بہنوں کو میری طرف سے السلام علیکم امید کرتی ہوں کہ میری بہن سلامت اور خوش ہوگی خدا آپ سب کو ہمیشہ سلامت رکھے آج میں جب سویرے اٹھ کر وضو کیا اور پھر نماذ فجز ادا کی اس کے بعد قران پاک کی تلاوت کر کے دعا مانگ کر جمعہ کے دن کا شروع کیا اور پھر کچن میں جا کر برتن جمع کیے ناشتہ بنانے کے لیے چولہے میں آگ جلا کر ناشتہ بنانے لگی ناشتہ سب گھر والو کو دینے کے بعد آخر میں اپنے لیے انڈا فرائی کیا جو میں نے پراٹھے کے ساتھ کھایا اور آخر میں روٹی پرندوں کے لیے بھی بنائی اس کے بعد میں بالٹی اٹھا کر گائے کے کمرے میں گئی گائے کو جا کر جارہ ڈالا اور پھر بالٹی لے کر دودھ نکالنے لگی دودھ کو لے کر میں کچن میں آئی اور گرم کرنے کے لیے آگ پر رکھ دیا پھر میں نے پرندوں والی روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کیے اور پرندوں کو چھت پر روٹی ڈال دی پھر میں نے کچن والے برتنوں کو سمیٹا اور کچن میں جھاڑو دیا پھر کمرے میں جاکر جھاڑو دینے لگی اور بستروں کو سمیٹا پھر گائے کو باہر صحن میں بندھ دیا گائے کے کمرے کی صفائی کی اور گوبر کو اٹھا کر باہر پھینکا اس کے بعد میں نے مرغیوں کو دانہ پانی ڈالا پھر میں نے صبح ناشتے والے برتنوں کو دھونے لگی پھر میں نے گائے کو پانی پلایا اور پھر میں نے اٹا گوندھ کر روٹیاں بنائیں اج میں نے سالن میں گوشت بنایا تھا
پھر جمعہ کی نماز ادا کر کے گھر والی چھوٹی مچھلی لے آئے تو میں نلکے پر لے جا کر اس کو صاف کرنے لگی جب مچھلی صاف ہو گئی تو میں نے اس کو کچن میں جا کر رکھ دیا اور عصر کے وقت گائے کو کمرے میں باندھ دیا اور مرغیوں کو بھی کوٹھی میں بند کر دیا میں نے آٹا گوندھا اور روٹی پکا کر شام کے بعد میں مچھلی والے پکوڑے بنانے لگی جو سب گھر والوں نے بڑے شوق کے ساتھ کھائے جن کی میں نے فوٹو گرافری بھی کی میری آج کی مصروفیات جو میں اپنی بہنوں کے ساتھ شیئر کر رہی تھی امید کرتی ہوں کہ آپ سب کو پسند آئے گی
estos pescados son mis favoritos, son muy saludables para la salud y buenos para los huesos débiles del cuerpo,
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
popal ka pokray tu bhut he mazay dar lug rahay hian ap nay bhut mazay ka bani hain
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
چھوٹی مچھلی والے پکوڑے کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
مچھلی بہت لذیذ لگ رہی ہے، آپ بہت لذیذ کھانا بناتے ہیں، مجھے یہ چھوٹی مچھلی پوکراز بہت پسند ہے، میری والدہ انہیں بہت اچھے اور لذیذ طریقے سے تیار کرتی ہیں
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit