شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری سب بہنوں کو السلام علیکم سویرے اٹھ کر میں نے پانی والی موٹر چلا کر تازہ پانی سے وضو کیا اور نماز فجر ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں چھولہے میں گئی اور آگ جلا کر ناشتہ بنانے کے لیے برتن اکٹھے کرنے لگی پھر میں نے ناشتہ بنایا جب پراٹھے تیار ہوگئے تو میں نے گھر والوں کو ناشتہ کرنے کے لیے بلایا آخر میں میں نے ایک روٹی پرندوں کو ڈالنے کے لیے بنائی گھر والے ابھی ناشتہ کر ہی رہے تھے تو میں نے اٹھ کر گائے کو چارا ڈالا اور گوبر صاف کرکے دودھ نکالنے لگی دودھ کو جا کر میں نے کچن میں رکھ دیا اور ناشتے والے برتن سمیٹنا شروع کر دیے پھر میں نے جھاڑو لیا
اور کمروں صحن کی صفائی کی اس کے بعد میں نے مرغیوں کو دانہ ڈالا اور پرندوں کے آگے روٹی ڈالی پھر میں نے کچن میں سے ناشتے والے برتن نلکے پر لے جاکر دھونے بیٹھ گئی آج میں نے دو تین روٹیوں کا آٹا گوندھا تھا کیوں کہ باقی گھر سب گھر والوں نے شادی پر روٹی کھانے کے لئے جانا تھا اس کے بعد میں نے گھر فریج میں پڑے ہوئے سالن کو گرم کیا اور دو تین روٹیاں پکا کر میں کھانے لگی جب گھر والے شادیوں ے واپس آئے تو میں نے بھتیجے کی شادی پر دینے کے لئے کپڑے لینے دکان پر چلی گئی جہاں پر میں نے 2۔3 جوڑے کپڑوں کے لے کر آئی جو میں نے گھر والوں کو دیکھائے تو ان کو بھی پسند آئے دوپہر کے وقت میں نے گائے کو پانی پلایا اور چارا ڈالا اس کے بعد رات کے کھانے کے لئے سالن بنانے لگی پھر آٹا گوندھ کر روٹیاں بنائِیں شام کے وقت میں نے اج گائے کو سردی کی وجہ سے کمرے میں باندھ دیا اور اس کے بعد گھر والوں کو رات کا کھانا دیا یہ تھی میری اج کی ڈائری
ap ki shoping tu bhut achi rahi, ap nay bhut khobsory kpray khariday hain
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit