شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری سب بہنوں کو سلام علیکم دو دن میری طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے میں اپنی بہنوں کے ساتھ ڈائری شئیر نہیں کر سکی جس کے لیے میں اپنی بہنوں اور بھائیوں سے معذرت کرتی ہو الحمدللہ آج میری طبیعت کافی بہتر ہے آج میں نے اٹھ کر منہ ہاتھ دھویا اور پھر ناشتہ بنانے لگی ناشتہ گھر والوں کو رات والا سالن گرم کر کے دیا تھا اس کے بعد میں نے گائے کو باہر صحن میں باندھا کیونکہ رات کو ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے میں نے گائے کو اندر کمرے میں ہی باندھ دیا تھا پھر گائے کو چارہ ڈالا اور پھر کچن سے بالٹی لے کر گائے کا دودھ نکال کر چھان کر اگ پر گرم کرنے کے لیے رکھ دیا پھر میں نے جا کر گائے کے کمرے سے گوبر صاف کیا ہاتھ اچھی طرح صابن سے دھو کر کچن میں آئی اور کچن میں جھاڑو دینے لگی پھر میں نے کمروں میں جھاڑو دیا اور مرغیوں کو دانا پانی ڈالا اور برتنوں کو کچن میں سے اٹھا کر نلکے پر لے جاکر دھونے لگی پھر میں مٹی اور بھوسے کو مکس کرکے دبھگو کر رکھ دیا اس کے بعد آٹا گوندھ کر رکھا اور سالن بنانے کی تیاری کرنے لگے آج میں نے سالن میں بڑا گوشت بنایا تھا جب سالن تیار ہوگیا تو پھر میں نے بھگو ہوئی مٹی لے کر تندور کی مرمت کی پھر میں نے تندور میں لکڑیاں ڈالیں اور آگ جلا کر تندور پر روٹیاں پکائیں
اس کے بعد میں نے کچن میں جا کر فریج میں سے لسی نکالی اور لسی بنا کر روٹی کھانے لگی پھر کمرے میں جاکر ڈرامہ دیکھنے لگی پھر دوپہر کے وقت میں میں چائے بنائی اور چائے پی کر برتن دھوئے پھر میں نے گائے کو پانی پلایا اور چارہ ڈالا پھر موسم خراب ہونے لگا اور تیز آندھی اور بادل چھا گئے تو پھر میں نے گائے کو کمرے میں باندھ دیا اور چارہ بھی اٹھا کر کمرے میں ڈال دیا اس کے تو پھر میں نے رات کے کھانے کے لئے روٹیاں پکائیں پھر ہلکی ہلکی بارش ہونے لگی اور اس کے بعد رات کا کھانا کھایا
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
es una forma muy simple y tradicional de construir un horno con barro y arena, guau, gran idea de hacer un horno
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit