اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے آج سحری کے وقت اٹھ کر تو میں وضو کرنے کے لیے واش روم میں گیا تو موسم بہت ہی خوشگوار تھا ہر طرف بادل چھائے ہوئے تھے میں نے وضو کیا اور پھر سحری کرنے لگا ابھی سحری کر ہی رہا تھا تو ہلکی ہلکی بارش شروع ہوگئی سحری کرنے کے بعد میں نے قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگا ابھی میں قرآن پاک کی تلاوت کر ہی رہا تھا تو بجلی چلی گئی پھر میں اپنے بستر پر جا کر لیٹ گیا جب فجر کی اذان ہوئی تو میں نے نماز فجر ادا کی اور پھر سو گیا پھر اٹھ کر منہ ہاتھ دھویا تو گھر والوں نے مجھے بازار سے گوشت لینے کے لیے بھیج دیا پھر میں مرغی کا گوشت لے کر آیا اور اس کے بعد موٹر سائیکل لے کر جانوروں کے لئے گھاس کاٹنے کے لئے چلا گیا جب میں زمین پر گیا تو بارش کی وجہ سے گھاس میں کافی کیچڑ تھا تو میں نے بڑی مشکل سے گھاس کاٹ جس کی وجہ سے میرے کپڑے بھی خراب ہو گئے پھر موٹر سائیکل پر گھاس لوڈ کرکے گھر واپس آ گیا اور اس کے بعد میں پراپرٹی کے آفس میں چلا گیا جب میں گھر واپس آ کر میں اپنے کمرے میں آیا اور سو گیا موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے مجھے بہت ہی مزے کی نیند آئی پھر تین بجے اٹھایا اور میں نے وضو کیا اور نماز ظہر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگا پھر میں نے موبائل پر انٹرنیٹ آن کیا اور فیس بک دیکھنے لگا جب عصر کی اذان ہوئی تو وضو کر کے نماز ادا کی اور روزے کا ٹائم پاس کرنے کے لئے ارے پر دوستوں کے پاس چلا گیا اور ان کے ساتھ گپ شپ لگائی
جب افطاری کا وقت ہونے لگا تو پھر میں گھر واپس آ گیا اور وضو کرکے روزہ افطار ہونے کا انتظار کرنے لگا جب روزہ افطار ہوا تو میں نے مغرب کی نماز ادا کی اور تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد آج کی پوسٹ لکھنے لگا یہ تھی میری آج کی ڈائری جو آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا تھا
Murgi ka ghosht bhut manga ho gya hai.Eid par zaida manga ho juy ga.ap nay achi post lakhi hai
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit