آج لکڑی کی چار پائی کو ڈیزل لگایا

in hive-104522 •  2 years ago 

اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوست اور بھائی ٹھیک ٹھاک ہونگے میں بھی ٹھیک ٹھاک ہوں آج آپ سویر میں اٹھا تو صبح کے سات بج رہے تھے اور صبح کی نماز کا وقت بھی گزر چکا تھا میں اپنے بستر پر لیٹا رہا جب ناشتے کے لیے گھر والوں نے بلایا تو میں نے اٹھ کر منہ ہاتھ دھویا اور پھر ناشتہ کیا پھر میں نے کپڑے چینج کیے اور ارے پر چلا گیا جب میں ارے پر پہنچا تو ابھی مستری اور مزدور نہیں آئے تھے میں ان کا انتظار کرنے لگا جب مستری اور مزدور آ ئے تو میں نے آج ان کو کام کے بارے میں سمجھایا اور پھر مستری اور مزدور اپنے کام میں مصروف ہوگئے میں ارے پر بنی ہوئی لکڑی کی چارپائی پر بیٹھ گیا آج دھوپ زیادہ نکلی ہوئی تھی تو میں نے دیکھا کہ لکڑی کی چارپائی خراب ہو رہی ہے تو میں نے ایک مزدور کو بلایا اور پھر اس کو انجن میں سے ڈیزل نکال کر دیا تو اس نے لکڑی کی خراب جگہوں پر ڈیزل لگایا تاکہ چارپائی مزید خراب ہونے سے بچ جائے اور کیڑے مکوڑے لکڑی کو نہ کھا سکیں
IMG20221214095932.jpg

IMG20221214095904.jpg

IMG20221214095542.jpg

IMG20221214095538.jpg

IMG20221214095417.jpg

IMG20221214095310.jpg

IMG20221214095306.jpg

IMG20221214094644.jpg
پھر میں نے چائے منگوائی اور ارے پر بیٹھ کر دھوپ میں چائے پی اس کے بعد میں دوست کے گھر اس کے والد کی تعزیت کے لئے چلا گیا جب میں وہاں سے واپس آیا تو پراپرٹی کے آفس میں جا کر بیٹھ گیا پھر میں دو بجے گھر آیا اور منہ دھو کر روٹی کھائی اس کی بعد میں نے وضو کیا اور نماز ظہر ادا کی پھر اپنے کمرے میں جاکر ٹی وی آن کر کے دیکھنے لگا عصر کی نماز ادا کرکے میں دوبارہ آرے پر گیا تو مستری اور مزدور کام ختم کر کے جانے والے تھے مستری اور مزدور چلے گئے تو میں جا کر چارپائی پر بیٹھ گیا اور دوستوں کے آنے کا انتظار کرنے لگا جب دوست آئے تو میں نے ان کے ساتھ گپ شپ کی اور پھر مغرب کے وقت گھر واپس آ گیا یہ تھی میری آج کی ڈائری جو میں اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

¿Qué estás haciendo y pintas la madera? Es como una cama, pero no estoy seguro de qué es. No pude entender tus palabras.

wood bed decorating with black paint