اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک آپ سب دوستوں کو ہمیشہ سلامت اور خوش رکھے آج جب میں سویرے اٹھا تو اس وقت 06:40 تھے میں نے جلدی جلدی اٹھ کر وضو کیا اور نماز فجر ادا کر کے قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگا تلاوت کرنے کے بعد میں ناشتے کا انتظار کیا اور جب ناشتہ تیار ہوا تو ناشتہ کر کے میں بستر میں جا کر لیٹ گیا اور اردو کمیونٹی کے دوستوں کی پوسٹیں پڑنے لگا نہا دھو کر میں ارے پر جانے کی تیاری کر رہا تھا تو مجھے ارے والے مستری کی کال آگئی اور مجھے جلدی جلدی ارے پر آنے کا کہا میں نے موٹرسائیکل نکالا اور ارے پر چلا گیا جب میں ارے پر پہنچا تو مستری نے بتایا کہ آری تیز کرنے والی مشین کی پلیٹ ٹوٹ گئی پہلے میں اس پلیٹ کو کھولنے لگا پھر کھول کر میں اسے ویلڈنگ والی دکان پر لے گیا مگر ویلڈنگ والے نے کہا کہ یہ ویلڈنگ کے قابل نہیں ہے اس لیے نئی لگا دو پھر میں ہارڈ ویئر کی دکان پر گیا تو اس کے بعد اس کے پاس یہ پلیٹ نہیں تھی اس نے کہا کہ یہ پلیٹ آپ کو میانوالی سے ملے گی یہ سن کر ہم کافی پریشان ہوگئے کیونکہ اج ارے پر کام بھی بہت زیادہ کرنا تھا پھر مستری نے دندی شریف پر ایک ارے والے کو کال کی اور اس پلیٹ کے بارے میں بتایا تو اس نے کہا کہ میرے پاس ایک اضافی پلیٹ موجود ہے آپ آ کر لے جاؤ پھر میں اور مستری موٹر سائیکل پر دندی شریف والے ارے پر جا کر ان کو سلام دعا کے بعد اس نے اپنی اری تیز کرنے والی مشین سے اضافی پلیٹ ہمیں کھول کر دی اور پھر اس نے ہمارے لئے چائے بنوائی ہم نے وہاں بیٹھ کر چائے پی اور کافی دیر تک گپ شپ کرنے کے بعد ہم واپس آئے کیونکہ ہمیں آج کام بھی زیادہ کرنا تھا
تو پھر مستری نے وہ پلیٹ آری تیز کرنے والی مشین پرفیٹ کی اور پھر آرہی تیز کرنے لگا پھر ہم نے لکڑیاں ارے پر رکھی اور مستری اور مزدور آرا پر کام کرنے لگے میں ایک بجے گھر واپس آ گیا اور روٹی کھا کر میں نے نماز ادا کی اور پھر گھاس کاٹنے کے لئے چلا گیا گھاس کاٹنے کے بعد میں نے گھاس کو پانی لگایا اور پھر جب واپس گھر آیا تو عصر کی اذان ہو رہی تھی میں نے منہ ہاتھ دھو کر وضو کیا اور کپڑے چینج کرکے نماز عصر ادا کی اور پھر ارے پر گیا جب میں ارے پر پہنچا تو مستری اور مزدور نے کام ختم کر لیا تھا اور وہ چھٹی کر کے گھر واپس جا رہے تھے میں بھی ارے پر جا کر دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنے میں مصروف ہو گیا یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے کہ آپ سب دوست پسند کریں گے
ito ay mukhang napakatulis na kutsilyo at malaki rin ang haba, na ginagamit upang putulin ang malaking tangkay ng mga puno. ito ay magandang paraan upang matalas ang kutsilyo ng pamutol
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
آپ نے ہمیشہ کی طرح تحریر بہت اچھی لکھیں
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit