اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے اللہ کی کرم نوازی اس میں بالکل ٹھیک ہوں اور امید ہے کہ میرے سب سٹیم کے ممبر بھی خیریت سے ہوں گے اللہ پاک سے دعا ہے کہ رحمت کی بارش عطا فرمائے کیوں کہ آج کل سردی بھی زیادہ پڑ رہی ہے اور ہر طرف آلودگی بھی ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں جن میں کھانسی نزلہ زکام سرفہرست ہیں
آج صبح جب میں اٹھا تو پانی بہت ہی ٹھنڈا تھا اس کے ساتھ وضو کیا اور نماز ادا کی
سردی کی وجہ سے میں اپنے بستر میں جا کر لیٹ گیا جب ناشتہ تیار ہوا تو پھر گھر والوں نے آپ کر بلایا اور میں ناشتہ کرنے چلا گیا آج ناشتے میں پراٹھے کے ساتھ انڈا تھا
ناشتہ کر کے دوبارہ میں اپنے بستر میں آ کر لیٹ گیا اور فیس بک دیکھنے لگا جب دھوپ نکلی تو میں نہا دھو کر ارے پر چلا گیا اور وہاں پر کام کیا
پھر ہم نے چائے پی کام ختم کرکے میں گھر آیا اور پھر عصر کے وقت ایک دوست تو کال کی ٹیوب ویل پر جانے کے لئے کیوں کہ کچھ دن پہلے ہم میں جانوروں کے چارہ کے لیے برسین کاشت کی تھی تو اس کو اب کافی دن ہوگئے تھے تو پانی لگانا تھا دوست جب آیا تو موٹرسائیکل کر لے کر ٹیوب ویل پر چلے گئے راستے سے ہم نے پٹرول پمپس ڈیزل لیا جب ہم ٹوب ویل پر پہنچے تو ہمارا ایک اور دوست بھی وہاں پر آ گیا اس کے ساتھ گپ شپ لگائی ماشاءاللہ ہماری گندم بھی بہت اچھی اوگی ہوئی تھی ہم نے انجن میں ڈیزل ڈالا اور پھر میں نے دوست کو ٹیوب ویل چلا کر دیا آج تو ٹیوب ویل کافی مشکل سے چلا کیونکہ سردیوں کی وجہ ٹیوب ویل چلا نے میں تھوڑی مشکل ہوتی ہے جب ٹیوب ویل چلا تو وہ برسین کو پانی لگانے لگا جب ہم نے ٹیوب ویل چلایا تو اس وقت مغرب کی اذان ہو رہی تھی میں نے کوئی تصویریں بھی بنائیں جو آپ بھائیوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں جن کو آپ دیکھ سکتے ہیں جب ایک کیاری گھاس کی کو پانی لگ گیا تو میں نے دوست کو دوسری کیاری کو پانی لگا کر ٹیوب ویل بند کر کے آ جانے کو کہا اور میں گھر چلا ایا کیوں کہ نماز کا ٹائم ختم ہو رہا تھا اور میں نے نماز بھی ادا کرنی تھی میں میں گھر اکر وضو کیا اور نماز مغرب ادا کی
پھر گھر والوں کے ساتھ مل کر روٹی کھائیں روٹی کھا کر میں اردو کمیونٹی کے دوستوں کی پوسٹیں پڑھیں اور پوسٹوں پر ووٹ دیئے
اس کے بعد میں آج کی اپنی پوسٹ بھی تحریر کرنے لگا امید ہے کہ آپ سب دوست میری آج کی مصروفیات کو پسند کریں گے اور مجھے بھی سپورٹ کریں گے
Sai sy kam kea?
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit