دیسی مرغی کی کڑائی بنائی

in hive-104522 •  2 years ago 

میرے اردو کمیونٹی کے دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوست اور بھائی خیر و عافیت سے ہوں گے آج سویرے جب میں اٹھا تو اس وقت فجر کی اذان ہو رہی تھی میں بستر میں لیٹ رہا تھا پھر جب اٹھ کر واش روم جانے لگا تو باہر دیکھا تو ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی میں نے واش روم میں جا کر وضو کیا اور پھر کمرے میں آ کر فجر کی نماز ادا کرنے لگا اور پھر موبائل اٹھا کر فیس بک دیکھنے لگا جب ناشتہ تیار ہوا
IMG20230317190114.jpg

IMG20230317175929.jpg

IMG20230317150411.jpg

IMG20230317145842.jpg

IMG20230317145823.jpg

IMG20230317145538.jpg
تو گھر والوں نے مجھے ناشتہ کرنے کے لیے بلایا میں نے ناشتہ کیا اور پھر اپنے کمرے میں آ کر بیٹھ گیا آج بارش ہو رہی تھی اس لیے میں نے ارے والے مستری کو کال کی اور آج چھٹی کرنے کا کہا جب بارش شروع کی تو گھر والوں نے مجھے سبزی لینے کے لیے بھیج دیا میں سبزی لے کر گھر واپس آیا تو دوبارہ بارش شروع ہوگئی میں گھر پر ہی ٹی وی آن کرکے دیکھ رہا جب گھر والوں نے روٹی تیار کی تو میں نے گرم گرم روٹی کھائیں اور پھر اپنے کمرے میں جا کر سو گیا جب ظہر کے وقت اٹھا تو اس وقت بارش رکی ہوئی تھی میں نے نماز ظہر ادا کی اور پھر باہر دوستوں کے پاس چلا گیا جنہوں نے آج موسم خوشگوار ہونے کی وجہ سے کڑھائی کا پروگرام بنانے کا کہا تو پھر میں قصاب کی دکان پر گیا جہاں پر میں نے ایک دیسی مرغی لی اور پھر اس کو ذبح کرایا اور گوشت لے کر گھر واپس آ گیا عصر کی نماز کے بعد باقی دوست بھی کڑھائی کا سامان لے کر میری بیٹھک پر آگئے پھر میں نے گھر سے سامان لیا اور جلانے کے لئے لکڑی لے کر ہم کڑھائی بنانے لگے کڑھائی بناتے ہوئے ہم نے کافی گفتگو کی جو ملکی سیاسی حالات پر تھی جب مغرب کی اذان ہوئی تو بارش دوبارہ شروع ہوگی اس وقت تک ہماری کڑھائی بھی تیار ہو چکی تھی پھر ہم نے کمرے میں جاکر سب دوست مل کر کڑائی کھانے لگے آخر میں میں نے سارا سامان سمیٹ کر گھر لے گیا اور پھر دوستوں کے ساتھ آکر گپ شپ کرنے لگا انشاء کی اذان کے وقت ہم سب دوستوں نے محفل برخواست کی اور اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے گھر جاکر میں نے وضو کیا اور نماز عشاء ادا کرکے آج کی ڈائری لکھ کر پوسٹ کر دی اور پھر سو گیا

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Apki post bohat achi ha mujhy apki post psand aii ha

chicken bird is nice bird for cooking, its meat is not bad , but you added many tomatoes into the recipe, it is best to add yogurt