اردو کمیونٹی کے دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوست اور بھائی خیر و عافیت سے ہونگے آج نماز پڑھ کر قرآن پاک کی تلاوت کی اور پھر ناشتہ کرنے کے بعد میں موبائل پر فیس بک دیکھنے لگا آٹھ بجے میں نہا دھو کر ارے پر آیا کام کرنے میں مصروف ہوگیا جب کام ختم ہوا تو منہ دھو کر میں پراپرٹی کے آفس میں چلا گیا اور اس کے بعد بارہ بجے میں گھر گیا آج موسم بہت ہی پیارا تھا اور ہلکی ہلکی بارش بھی ہو نے لگی پر میں نے روٹی کھائی اور پھر آرام کرنے کے لیے سو گیا اٹھ کر میں نہا دھو کر وضو کیا اور نماز ظہر ادا کی اور پھر ٹی وی آن کرکے دیکھتا رہا پانچ بجے میں دوبارہ ارے پر آیا جہاں پر دوست آئے ہوئے تھے ان کے ساتھ گپ شپ لگائی دوست نے آج موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے ہوٹل کا پروگرام بنایا مغرب کی نماز ادا کرکے میں دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر ہوٹل پر چلا گیا
جہاں پر ہم نے چکن کڑھائی کا آرڈر کیا اور پھر تقریبا پچیس منٹ کے بعد ہماری کڑھائی تیار ہو کر آ گئی اور ہم سب دوست روٹی کھانے لگے روٹی کھا کر آخر میں ہم نے ہوٹل سے چائے پی اور پھر بل ادا کرکے اپنے گھروں کو واپس آگئے جب میں گھر پہنچا تو اس وقت رات کے دس بج رہے تھے میں نے وضو کر کے نماز ادا کی اور ڈیری پوسٹ کی امید ہے کہ آپ سب دوستوں کو میری آج کی ڈیری پسند آئے گی
delicious dinner
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit