سٹیم کے دوستوں السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اپ کی دعاؤں سے میں بھی ٹھیک ٹھاک ہوں
اج صبح جب میں اٹھا تو اس وقت صبح کے چھ بج رہے تھے میں نے اٹھ کر منہ یاتھ دھویا اور پھر ناشتہ کرنے کے بعد میں نے ٹریکٹر والے کو کال کی اور باجرا بجائی کرنے کے لیے زمین پر ہل چلانے کو کہا ٹریکٹر والے نے مجھے زمین پر انے اور باجرے کا بیج لے کر انے کو کہا میں نے گھر سے موٹر سائیکل دیا اور باجرے کا دکان سے بیج لے کر زمین پر چلا گیا جب میں زمین پر پہنچا تو ٹریکٹر والا بھی ایا ہوا تھا زمین زیادہ خشک ہونے کی وجہ سے زمین پر پہلے حل لگائے گئے اور بعد میں میں نے باجرہ ڈالا اور اس کے اوپر بھی ٹریکٹر والے نے ہل لگائے تقریبا 25 منٹ میری زمین پر ٹریکٹر والے نے لگائے پھر میں ٹریکٹر والے کو پیسے دیے اور گھر واپس اگیا گھر ا کر میں واش روم گیا اور نہا کر ارے پر چلا گیا جب میں ارے پر پہنچا تو اس وقت مستری اور مزدور کام کرنے میں مصروف تھے میں بھی جا کر ارے پر بیٹھ گیا جب لکڑی لینے والے گا کھائے تو میں نے ان کو لکڑی دی اس کے بعد جب مجھے گرمی زیادہ لگنے لگی تو میں جا کر پراپرٹی کے افس میں پنکھا چلا کر بیٹھ گیا اور پھر میں 12 بجے گھر واپس ایا اور روٹی کھا کر اپنے کمرے میں جا کر ارام کرنے لگا روز کی طرح پھر میں عصر کے بعد ارے پر گیا جہاں پر میرے دوست ائے ہوئے تھے ان کے ساتھ گپ شپ لگائی اور پھر ہم دوستوں نے تری خیل ہوٹل پر جانے کا پروگرام بنایا پھر میں گھر واپس ایا اور مغرب کی نماز ادا کر کے گھر والوں کو دوستوں کے ساتھ ہوٹل کا بتا کر چلا گیا ہوٹل پر پہنچ کر ہم نے نمکین کلیجی کا ارڈر کیا اور پھر اخر میں ہم نے چائے پی جو کہ بہت ہی مزیدار تھی جب میں گھر واپس ایا تو اس وقت رات کے نو بج رہے تھے میں نے وضو کیا اور نماز ادا کر کے سو گیا